
اسلام آباد (تعلیم ڈیسک ) فیڈ رل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (ایف بی آئی ایس ای)
کے چیئرمین اکرام علی ملک نے کہا ہے کہ بورڈ کے تحت جماعت نہم و دہم کے جاری امتحانات شیڈول کے مطابق ہوں گے۔
ایف بی آئی ایس ای کی جانب سے جمعہ کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں کہا گیا ہے کہ پنجاب، اسلام آباد اور خیبرپختونخوا میں بورڈ کے زیر انتظام جاری امتحانات مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے تاہم دیگر تعلیمی سرگرمیاں 5 اپریل 2020ءتک ملتوی رہیں گی۔
اس حوالے سے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کی جانب سے بھی ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جاری امتحانات اسی طرح شیڈول کے مطابق ہوں گے تاہم 5 اپریل 2020ءتک کسی قسم کی دیگر تعلیمی سرگرمیاں نہیں ہوں گی۔





































