کراچی (انٹرویو: زین صدیقی /رنگ نو ڈاٹ کام)آل کراچی پرائیویٹ اسکولز ایکشن کمیٹی کے صدرانتخاب عالم سوری نے اسکول کی
فیسوں میں 20فیصد کمی کی حمایت کردی اورکہا ہے کہ اسکولوں کو فیسوں میں 20فیصد کمی کرنی چاہیے۔کرونا کی وجہ سے ملک کو غیر معمولی حالات درپیش ہیں۔ایسی صورت حال میں اسکولوں کو تعاون کرنا چاہیے۔
یہ بات انہوں نے ”رنگ نو ڈاٹ کام“سے خصوصی خصوصی انٹرویو میں کہی۔انتخاب عالم سوری نے کہا کہ اسکولوں کو وہ اپنے اسکولز میں فیسوں میں 20فیصد کمی کر رہے ہیں۔لاک ڈاؤن کی وجہ سے غیر معمولی حالات ہیں۔یہ بات درست ہے کہ اسکولوں کو مسائل درپیش ہیں۔اساتذہ کی تنخواہیں،بجلی سمیت یوٹیلٹی بلز،اکثر عمارتیں کرایہ کی ہوتی ہیں،جس کی وجہ سے مسائل ہیں،لیکن اسکولز کو صرف کمانے کا نہیں سوچنا چاہیے۔
انہوں نے ایک سوال پر کہا کہ اسکولوں کو مافیا کہنا درست نہیں ہے۔ہاں اچھے برے لوگ ہر جگہ ہوتے ہیں۔بعض لوگوں کا مقصد صرف کمانا ہوتا ہے،ان کے نزدیک کوئی مشن نہیں ہوتا۔میں ان کے خلاف ہوں۔
ایک سوال پرانتخاب عالم سوری نے کہا کہ فیسوں میں کمی کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ میں ہے اور عدالت عالیہ نے حکومت سندھ سے 22اپریل کو جواب طلب کیا ہے۔اگر عدالت فیس میں رعایت کو ختم کرتی ہے تو ہم عدالت کے احکام پر عمل کریں گے یا عدالت نے جو بھی فیصلہ کیا اس پر عمل کریں گے۔
ایک اور سوال پر انہوں نے اعتراف کیا کہ اسکولوں میں اساتذہ کی تربیت نہیں کی جاتی،انہوں نے کہا کی وہ اپنے اسکولز میں باقاعدگی سے اساتذہ کی پیشہ ورانہ تربیت کا اہتمام کرتے ہیں،اساتذہ کی تربیت ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ میں تمام ایسوسی ایشنز کو کہتا ہوں کہ وہ اساتذہ کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔





































