
کراچی (تعلیم ڈیسک ) ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ریسرچ سیکشن کے تحت برائے سال 2018-
19 میں ہونے والے ہفتہ طلبہ کے پروگرام میں نمایاں پوزیشنز حاصل کرنے والے طلبہ کے اعزاز میں تقریب تقسیم انعامات کی تقریب بورڈ کی سماعت گاہ میں منعقد ہوئی ،جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کر رہے تھے۔ اس موقع پر ڈی ای اومرزا ارشد بیگ، عبدالمجید ابدانی، سیکرٹری بورڈ محمد علی شائق، ناظم امتحانات عبدالرزاق ڈیپر، ڈائریکٹر ریسرچ حور مظہر، اساتذہ کرام اور والدین کی بڑی تعد
اد موجود تھی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین بورڈ نے کہا کہ ذہین اور ہونہار طلبہ کو اپنا مستقبل تاب ناک بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ ہم نصابی سرگرمیوں کا فروغ ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے ہم ہر سطح پر ہونہار طلبہ کی حوصلہ افزائی کریں گے تاکہ ان میں چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ مقابلہ جات ہر سال میٹرک بورڈ کراچی منعقد کرتا ہے جس میں سرکاری و نجی اسکولوں کے طلبہ کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہیں۔ چیئرمین بورڈ نے مزید کہا کہ پڑھائی کے ساتھ ساتھ مقابلہ جات میں ضرور حصہ لیا جائے۔ میٹرک بورڈ ان مقابلہ جات میں طلبہ کی قابلیت اور اہلیت کے اعتبار سے ہمیشہ آگے رہا ہے، اس موقع پر چیئرمین بورڈ نے طلبہ میں تعریفی اسناد اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔




































