
کراچی (تعلیم ڈیسک ) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس آرٹس و ٹیکنالوجی نے 32 طلباءکو
پی ایچ ڈی ، ایم فل اور ایم ایس کی ڈگریاں تفویض کر دیں ۔ جامعہ اردو کی نظامت ِاعلیٰ تعلیم و تحقیق(جی آر ایم سی )کا 42واں اجلاس چیئرمین(جی آر ایم سی) شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرعارف زبیر کی زیر ِصدارت منعقد ہوا ۔
انہوں نے کہا کہ جامعہ اردو میں تحقیقی سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے طلباءکو زیادہ سے زیادہ تحقیقی سہولیات فراہم کررہے ہیں۔ اجلاس میں شعبہ حیوانیات کی پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق،رئیس کلیہ سائنس پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہد،رئیس کلیہ فنون پروفیسر ڈاکٹر محمد ضیاءالدین،رئیس کلیہ نظمیات ِ کاروبار،تجارت و معاشیات پروفیسر ڈاکٹر مسعود مشکور صدیقی،شعبہ کیمیاءکی پروفیسر ڈاکٹر طلعت محمود، انچارج ) اسلام آباد کیمپس ( ڈاکٹر عدیقہ کوثر کیانی،انچارج کلیہ معارف اسلامیہ ڈاکٹر رابعہ مدنی،شعبہ معاشیات کے ڈاکٹر غلام رسول لکھن، انچارج کلیہ فارمیسی ڈاکٹرمہہ جبین، بطور ِ سیکریٹری رجسٹرار ڈاکٹر ساجد جہانگیر،ڈپٹی رجسٹرار اکیڈمک راشدہ خاتون اور انچارج جی آر ایم سی محمد حَسن شریک تھے۔
اجلاس میں شعبہ کیمیاءکی ثناءواحد بنت واحد حسین ،نازیہ قاسم بنت محمد قاسم،شعبہ کمپیوٹر سائنس کے نعیم احمد ولد نصیر احمد،شعبہ ریاضیاتی علوم کے اظہر اقبال ولد انور خان،جاوید خان ولد امیر خان ،شعبہ فارما کولوجی کی فرح اویس بنت اویس احمد، سمیع اللہ برکی ولد علی اکبر خان اور شعبہ اسلامیات کے محمد عدنان عزیز ولد عزیز الرحمن کو پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی گئی جبکہ شعبہ کیمیاءکے محمد شعیب ولد عبد الغنی،شعبہ خرد حیاتیات کی شائستہ عروج بنت خورشید عالم،شعبہ حیاتی کیمیاءکے شیخ محمد عثمان ولد محمد عزیز الحق،ضیاءالرحمن ولد عبدالرحمن،بشریٰ عمر حیات بنت عمر حیات،فرخ رحمانہ بنت محمد رفیق ،شعبہ ریاضیاتی علوم کے سراج محمد ولد رحمن گل،محمد فیضان احمد ولد محمد اشرف،شعبہ فارماسیوٹکس کی وردہ ملک بنت ملک عبدالستار،ندا شفیق بنت محمد شفیق،شعبہ تعلیمات کی رفیعہ جاوید بنت نذر حسین ملاح،شعبہ اطلاقی طبیعیات اسلام آباد کیمپس کے ارسلان تسلیم ولد تسلیم جاوید،محمد عمران خالق ولد عبدالخالق،ظفر اقبال ولد صفدر حسین،شعبہ الیکٹریکل انجینئرنگ کے سید رضوان منیر گیلانی ولد محمد منیر احمد شاہ، شعبہ معاشیات کے عمر خطاب ولد اللہ داد،محمد اعجاز اللہ ولد محمد اشرف فیروز،راج گل بنت عبدالخالق خان،شبانہ شاکر بنت محمد شاکر خان کو ایم فل کی ڈگری تفویض کی گئی اورشعبہ نظمیات ِ کاروبار اسلام آباد کی تبسم فاطمہ بنت وزیر محمد خان ، شعبہ کمپیوٹر سائنس کے واجد علی ولد حبیب الرحمن ،سید رضوان شاہ ولد سید مبارک شاہ،ربیعہ شاکر بنت شاکر الدین اورمنزہ سفیر بنت راجہ سفیر احمد کو ایم ایس کی ڈگری تفویض کی گئی۔




































