حیدرآباد (تعلیم ڈیسک ) جامعہ سندھ جامشورو میں ایم ایس/ ایم فل ڈگری پروگرامز 2020ءمیں داخلے کیلئے پری انٹری
ٹیسٹ اتوار 2 فروری کو صبح 9بجے جامعہ سندھ کی آرٹس فیکلٹی بلڈنگ اور انسٹیٹیوٹ آف کامرس میں منعقد ہوگا اس سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فتح محمد برفت کے زیر صدارت ان کے دفتر میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں انٹری ٹیسٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دی گئی اس موقع پر وائس چانسلر نے متعلقہ عملداران کو ٹیسٹ دینے والے امیدواروں کو پینے کے صاف پانی سمیت مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ اجلاس میں رجسٹرار ڈاکٹر امیر علی ابڑو، ڈین فیکلٹی آف نیچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر عبدالرسول عباسی، ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر حافظ عبدالغنی شیخ، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر زرین عباسی، ڈین فیکلٹی آف ایجوکیشن پروفیسر ڈاکٹر صالحہ پروین، ڈین فیکلٹی آف کامرس اینڈ بزنس ایڈمنسٹریشن ڈاکٹر حاکم علی قناصرو، ڈائریکٹر گریجویٹ اسٹڈیز ڈاکٹر سرفراز علی تنیو، ڈائریکٹر فنانس سید زین العابدین شاہ، ڈائریکٹر سندھ یونیورسٹی ٹیسٹنگ سینٹر ڈاکٹر ریاض احمد میمن، ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف کامرس ڈاکٹر جاوید احمد چانڈیو، پرنسپال ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول ڈاکٹر فریدہ شیخ، انچارج آرٹس فیکلٹی بلڈنگ ڈاکٹر جبین بھٹو، ویب ایڈمنسٹریٹر اور ڈائریکٹر پروکیورمینٹ کامران بروہی اور ڈاکٹر عبیدالرحمان مغل نے شرکت کی۔