
کراچی(تعلیم ڈیسک) جامعہ کراچی نے چینی زبان کے سرٹیفکیٹ کورسز کی داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع
کردی ہے ۔ انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترکے مطابق ایسے طلباوطالبات جن کے نام جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 03 تا06 فروری تک جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ داخلہ فیس جمع کرانے کی تاریخ میں مزید توسیع نہیں کی جائے گی۔




































