کراچی ( رپورٹ : دین محمد ،نمائندہ رنگ نو)آمنہ سیکنڈری اسکول کے تحت ڈائریکٹر منصوراحمد شیخ کی ہدایت پر
کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔مہمان خصوصی خالد صدیقی تھے ۔طلبہ کشمیریوں کی آزادی کے حق میں نعرے لگا رہے تھے ۔اس موقع پر بچوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیا اورہاتھوں کی زنجیر بنائی ۔
تقریب سے خطاب کر تے ہوئے خالد صدیقی نے کہا کہ کشمیرکے لوگ ہماری طرف دیکھ رہے ہیں کیونکہ ہم آزا د ہیں ۔آزادی کے ساتھ رہ رہے ہیں ۔کشمیریوں کو آزادی چاہیے اور اسی کیلئے وہ جدوجہد کر رہے ہیں ۔کشمیریوں کو غلامی قبول نہیں ،اللہ کا شکر ہے پاکستان آزاد ہے ۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری پاکستان سے پیار کرتے ہیں۔اسی لیے وہاں پاکستان کا پرچم لہرایا گیا،مگر آج وہاں پاکستانی پرچم لہرانے پر پابندی ہے ۔خالد صدیقی نے کہا کہ انشاللہ کشمیری آزادی ضرورحاصل کریں گے ۔




































