
کراچی (تعلیم ڈیسک ) وفاقی اردو یونیورسٹی برائے سائنس ، آرٹس و ٹیکنالوجی نے سالانہ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کرنے کے
لئے رجسٹریشن فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 28 فروری تک تو سیع کردی ۔
یہ فیصلہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر عارف زبیر کی سربراہی میں کانووکیشن برائے2020کے انعقاد کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں ہوا۔ جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت کرنے کے لئے 2012سے2019تک کے گریجویشن، ماسٹرز،ایم فل اور پی ایچ ڈی کے کامیاب طلبہ اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔
رجسٹریشن فارم جامعہ اردو کی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkپر دستیاب ہے جسے آن لائن پُر کیا جاسکتا ہے۔ رجسٹریشن فارم کے ساتھ5ہزار روپے کا پے آرڈرکسی بھی بینک سے بنواکر منسلک کرنا ہوگا۔کانووکیشن کی معلومات کی فراہمی کیلئے گلشن اقبال و عبدالحق کیمپسزمیں کاﺅنٹر بنادیئے گئے ہیں۔
اجلاس میں رئیس کلیہ جات کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام شعبہ جات کے چیئرمینزکو اس بات کا پابند کریں کہ ان کے شعبے کے تمام اساتذہ 2019 کے امتحانات کے نتائج جلد از جلد شعبہ امتحانات میں جمع کرادیں۔





































