
لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب نے’یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب‘ کے قیام کی منظوری دے دی ۔
یونیورسٹی آف نارتھ پنجاب کے قیام کا فیصلہ کرتے ہوئےپنجاب حکومت نے اس پر فوری عمل درآمد کے لیے ڈرافٹ تیار کر لیا ۔ بل پنجاب کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔۔
وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ یونیورسٹی کے قیام سے چکوال اور ملحقہ علاقوں کےطالبعلموں کو اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملے گی۔
گزشتہ ماہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار نے صوبے میں 4 نئی یونیورسٹیوں کے قیام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلان لاہور میں صوبائی وزراء، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 4نئی یونیورسٹیاں بناکر معیاری تعلیم کا عہد پورا کریں گے۔




































