لاہور(ویب ڈیسک)پرائیڈ آف پرفارمنس وستارہ امتیازپانے والےاردوکےمعروف افسانہ نگار نثرنگارڈرامہ نگارومصنف اشفاق احمد کی
ویں برسی منائی گئی ۔اس موقع پرمختلف شہروں میں تعزیتی تقریبات کا انعقاد کیاگیا ۔
اشفاق احمد22اگست 1925 کو فیروز پور بھارت میں پیدا ہوئے،انہوں نے اپنے ایک مشہور افسانے گڈریا سے غیر معمولی شہرت حاصل کی۔
اشفاق احمد نے بےشمار ٹی وی ڈرامے لکھے،جن میں ایک محبت سو افسانے، طوطا کہانی ،منچلے کا سودا ،اچے برج لہوردے ،کارواں سرائے،قلعہ کہانی ،حیرت کدہ ،ننگے پائوں قابل ذکر ہیں۔
اشفاق احمد7ستمبر2004کی صبح 79برس کی عمر میں اس دارفانی سے کوچ کرگئےتھے




































