
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے چیئر مین علیم قریشی اورسینئروائس چیئر
مین شاہد خمیسہ نے کراچی کے سابق پولیس چیف شاہد حیات کے انتقال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے ۔
مشترکہ تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ شاہد حیات ایک بہادر اورجرات مندپولیس افسر تھے اورانہوں نے اپنے شعبہ کیلئے اخلاص کے ساتھ گراں قدر خدمات انجام دیں ۔
علیم قریشی اور شاہد خمیسہ نے مرحوم کی مغفرت ،بلند درجات اورتمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔




































