
کراچی ( رنگ نوڈاٹ کام )کراچی میں انٹر کامرس کے نتائج میں اخبار فروش کے بیٹے نے پہلی
پوزیشن حاصل کرکے اپنے والد کا سر فخر سے بلند کردیا۔
طالب علم انس کے والد حبیب پچھلے 45 سال سے صدر میں ایمپریس مارکیٹ کے قریب اخبارو رسائل کا اسٹال لگا رہے ہیں۔ انس کا کہنا ہے کہ میری کامیابی میرے ماں باپ کی دعاوں اوراساتذہ کی محنت کا نتیجہ ہے ۔
انس حبیب کے ولد محمد حبیب نے کہا کہ ان کا بیٹا نہایت محنتی اور فرما نبردار ہے وہ اخبار فروش ہیں ،بیٹے کی کامیابی پر بہت خوش ہیں ۔




































