
لاہور(ویب ڈیسک ) اولیول میں پڑھائی جانےوالی اسلامیات کی متنازع
کتاب پرپابندی، یاسمین ملک کی تحریر کردہ اسلامیات کی کتاب میں قابل اعتراض مواد شامل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی۔
یاسمین ملک کی تحریر کردہ کتاب پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پاپندی عائد کی ہے، بورڈ نے صوبے کی ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو کتاب پر پاپندی سے آگاہ کر دیا ہے۔
اسلامیات کی کتاب کے صفحہ نمبر210 سے لے کر 220 تک متنازع مواد شامل ہے ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو پرائیویٹ سکولوں کے ساتھ کتاب کے معاملے پر میٹنگ منعقد کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن اتھارٹیز میٹنگ میں ہونے والے فیصلوں سے30 اکتوبر تک بورڈ کو آگاہ کریں، اولیول امتحانات کیلئے یاسمین ملک کی کتاب سٹیفونا بکس نے شائع کی ہے، یہ کتاب کسی بھی پرائیویٹ سکول میں پڑھانے کی اجازت نہیں ہوگی۔




































