
اسلام آباد(ایجوکیشن ڈیسک ) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے امن و امان کی صورت حال کے پیش
نظر اور طلبہ کی سہولت کیلئے ایف اے اور بی اے پروگرامز کے سمسٹر بہار 2019ءکے تین ایام 31اکتوبر، یکم اور 2 نومبرکو منعقد ہونے والے امتحانات ملتوی کردئیے ہیں ۔
نئے شیڈول کے مطابق اب یہ امتحانات 17 ¾ 18اور 19دسمبر کو منعقد ہوں گے۔آج 31اکتوبر کو منعقد ہونے والے امتحانات 17دسمبر کو ¾ یکم نومبر کو منعقد ہونے والے امتحانات 18دسمبر اور 2نومبر کو منعقد ہونے والے امتحانات اب 19دسمبر کو منعقد ہوں گے۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق یہ امتحانات پہلے سے الاٹ شدہ امتحانی مراکز میں ہی ہوں گے۔




































