
حیدرآباد (ویب ڈیسک)جامعہ سندھ کے ڈائریکٹر ایڈمیشنز غلام محمد بھٹو کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق تعلیمی
سال 2020ء کے تحت ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے کیلئے آن لائن فارم بھرنے کی تاریخ میں 8 نومبر تک توسیع کی گئی ہے
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ ایل ایل ایم (ایوننگ) ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے پری انٹری ٹیسٹ کا انعقاد 16 نومبر کو انسٹیٹیوٹ آف میتھمیٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس میں کیا جائے گا۔




































