
کراچی ( رپورٹ :فیضان اشرف ،نمائندہ رنگ نو ) افسر پبلک سکنڈری اسکول کے طلبہ وطالبات اور اساتذہ نے
ایکسپو سینٹر کراچی میں منعقد ہونے والے 15ویں عالمی کتب میلے 2019میں شرکت کی اور وہاں کتب کے اسٹالز کا دورہ کیا ۔
اسکول کے بانی اور سابق ڈی ای او سکھر ولاڑکانہ افسر علی ،پرنسپل اے ایس فیاض الرحمن ،ایڈمنسٹریٹر فیضان اشرف ،روبی عزیز اورلائبریری انچارج مس سائرہ کوثر بھی موجو د تھیں

اس موقع پر طلبہ وطالبات اور اساتذہ نے وہاں اسٹالز پر موجود کتب میں گہری دلچسپی لی اور مختلف علمی وادبی ودینی کتب کی خریداری کی۔طلبہ وطالبات نے وہاں ہر موضوع پر کتابوں کی موجود گی پر مسرت کا اظہار کیا۔
طلبہ وطالبات کا کہنا تھا کہ انہیں کتب میلے میں آکر خوشی ہوئی ،یہاں آکر معلوم ہو ا ہے ۔ہمارے یہاں علم وادب کے خزانے موجود ہیں ۔اساتذہ نے بھی کتب میلے کے منتظمین کو مبار کباددی اور کہا کہ یہ کتب میلہ علم وادب کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہے ۔

افسر پبلک سکنڈری اسکول کے بانی افسر علی نے کہا کہ ایسے کتب میلوں کاانعقاد ہوتا رہنا چاہیے ۔اس سے ہمیں نہ صرف نئے رجحانات کا علم ہو تا ہے ،بلکہ علم اور آگہی حاصل ہوتی ہے ۔انہوں نے کہا میں کتب میلے کے کامیاب انعقاد پر منتظمین کو مبارک باد پیش کر تا ہوں اورطلبہ سے کہتا ہوں کہ کتاب کو اپنا دوست بنا ئیں اور خوب علم حاصل کر کے ملک وقوم کا نام روشن کریں ۔





































