
کراچی (رنگ نو ڈاٹ کام) ممتاز سماجی وعلمی رہنما رحمت بھائی نے کہا ہے کہ سرکاری اسکولوں سے
مخلوط تعلیمی نظام ختم کیا جائے ۔اس نظام سے کئی طرح کے مسائل کا سامنا ہے، جبکہ والدین بھی پریشانی کا شکار ہیں ۔
یہ بات انہوں نے گزشتہ روز "رنگ نو ڈاٹ کام "سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔۔رحمت بھائی کا کہنا تھا کہ سیکریٹری تعلیم کی جانب سے 12نومبر کو کورنگی کے ایک بوائز اسکول کو گرلز سے علیحدہ رکھنے کیلئے مراسلہ جاری کیا گیا تھا مگر اس پر کوئی عمل درآمدنہیں کیا گیا
۔رحمت بھائی نے کہا کہ سندھ کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں میں مخلوط تعلیمی عمل کو ختم کیا جائے ۔اس نظام سے کئی طرح کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، جبکہ والدین بھی ہچکچاہٹ اور پریشانی کا شکار ہیں اورمخلوط نظام تعلیم سے مسائل جنم لے رہے ہیں ۔
مخلوط تعلیمی عمل کے خاتمے سے بچیاں اور والدین سکھ کا سانس لے سکیں گے ۔انہوں نے کہا کہ صوبائی وزیرتعلیم اورسیکریٹری تعلیم سندھ کے تما م سرکاری اسکولوں سے مخلوط نظام تعلیم کے خاتمے کا مراسلہ جاری کریں اوراس پر عمل درآمد کروائیں۔




































