
کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ اردو نے بیچلر اور ماسٹر پروگرامز2020(صبح)کراچی کیمپسز میں داخلہ فارم جمع کرانے
کی تاریخ میں 20دسمبرتک توسیع کردی ہے۔
وفاقی اردو یونیورسٹی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر محمد زاہدکے مطابق داخلے کے خواہشمند امیدوار جامعہ اردوکی ویب سائٹ www.fuuast.edu.pkسے آن لائن فارم پُرکریں اور اس کی دو عددنقل پرنٹ کرکے داخلہ فارم پروسیسنگ فیس واؤچر1500روپے اور جن شعبہ جات میں انٹری ٹیسٹ لازمی ہے وہ امیدواران2500روپے کا فیس واؤچرعسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچز میں جمع کرائیں۔
انہوں نے مزید بتایا ہے کہ بینک میں کاعذات جمع کرانے کے بعدمطلوبہ دستاویزات کے ساتھ گلشن کیمپس میں داخلے کے خواہشمندعسکری بینک گلشن اقبال یونیورسٹی روڈ برانچ جبکہ عبدالحق کیمپس میں داخلے کے امیدوار داخلہ فارم متعلقہ شعبہ جات میں جمع کرائیں جبکہ فیس پروسیسنگ واؤچر کی کاپی فارم کے ساتھ منسلک کریں۔




































