
کراچی (ویب ڈیسک) جامعہ کراچی نے چینی زبان کے سرٹیفیکٹ کورسز میں داخلوںکے لئے
فارم حاصل اورجمع کرانے کی تاریخ میںدودن کی توسیع کردی ہے۔
انچارج ڈائریکٹوریٹ آف ایڈمیشنز جامعہ کراچی ڈاکٹر صائمہ اخترنے کہا ہے کہ خواہشمند طلبہ 24جنوری 2020 ءتک داخلہ فارم صبح 9:00 تاشام4:00 بجے تک جامعہ کراچی میں واقع ایچ بی ایل بینک کے مین کیمپس برانچ سے500 روپے کے عوض حاصل کرکے جمع کراسکتے ہیں۔




































