کراچی(ویب ڈیسک ) اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے کارکنان نے سیشن2020-21کے لئے
منجمنٹ سائنس فیکلٹی فائنل ایئر کے طالب علم محمداُسیدخانزادہ کو ناظم جامعہ منتخب کر لیا۔
جمعیت نے استصواب کا اجتماع فزیولوجی ڈیپارٹمنٹ میں کیا جس کی نظامت ناظم اسلامی جمعیت طلبہ کراچی عمراحمدخان نے کی۔ استصواب رائے میں جامعہ کے طلبا اور کثیر تعداد میں کارکنان نے نئے ناظم کے حق میں اپنی رائے کا استعمال کیا۔ بعد ازاں ناظم کراچی نے استصواب رائے کے ذریعے نئے ناظم کا اعلان کیا۔ جمعیت نے اپنی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سالِ نو کے آغاز پر تعلیمی اداروں میں نظم کی تقرریوں کا عمل شروع کردیا ہے۔