
کراچی (ویب ڈیسک ) جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کے بانی چیئر مین پروفیسر شریف المجاہد انتقال
کرگئے۔
پروفیسر شریف المجاہد نے 1956 ءمیں کراچی یونی ورسٹی کے شعبہ صحافت کی بنیاد رکھی جس کو بعد میں شعبہ ابلاغ عامہ بنا دیا گیا۔
پروفیسر شریف المجاہد 1969 تک شعبہ صحافت کے سربراہ رہے۔ پروفیسر شریف المجاہد متعدد کتابوں کے مصنف بھی تھے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے پروفیسر شریف المجاہد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ مرحوم کی صحافت کے لئے کی جانے والی کاوشوں اور خدمات کو ہمیشہ یادرکھا جائے ۔




































