
مظفر آباد (ویب ڈیسک )آزاد کشمیر کی یونیورسٹی آف کوٹلی میں طالبات کے لپ اسٹک لگانے پر پابندی عائد
کردی گئی۔
اس ضمن میں یونیورسٹی آف کوٹلی کے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے ایک سرکلر جاری کیا گیا ہے۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبات لپ اسٹک نہ لگائیں اور لپ اسٹک لگانے پر طالبات پر 100 روپے جرمانہ ہوگا۔
یونیورسٹی آف کوٹلی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ سرکلر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے جاری کیاہے لہٰذا پوری یونیورسٹی پراس کا اطلاق نہیں ہوگا۔




































