لاہور(ویب ڈیسک ،خبر ایجنسی) پنجاب کے اسکولوں میں طلبا کے بال کھنچنا، چٹکی کاٹنا، دانت سے
کاٹنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا، چھڑی کے ساتھ، بیلٹ، شوز یا چھانٹے سے مارنا بھی جسمانی تشدد میں شامل ہوگا۔
محکمہا سکول ایجوکیشن پنجاب نے طلبا پر تشدد کی تفصیلات جاری کردیں، جس کے مطابق طلبا کو مرغا بنانا اور دیگر سزاﺅں کو بھی جسمانی سزا میں شامل کیا گیا ہے،اس بار بچوں کو مرچیں کھلانا بھی جسمانی تشدد میں شامل کیا گیا، مذکورہ قسم کی سزائیں دینے والے اساتذہ اور سکول سربراہ کے خلاف ایکشن ہوگا۔