
کراچی ( رنگ نو ڈاٹ کام ) ممتاز ماہر تعلیم وچیئرمین الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ علیم قریشی کےبھائی اور ہمشیرہ انتقال کر گئے۔علیم
قریشی کے بھائی کا انتقال پیر کی شب ہوا،جبکہ کہ ان کی ہمشیرہ جوگزشتہ کئئی روز سےعلیل تھیں منگل کی صبح خالق حقیقی سے جا ملیں ۔
علیم قریشی کےمرحوم بہن اور بھائی کی نماز جنازہ منگل کوبعد نماز ظہر غوثیہ مسجد فیڈرل بی ایریا بلاک 9 میں ادا کردی گئی بعد ازاں انہیں سوگواران کی موجودگی میں سخی حسن قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔
نماز جنازہ میں شعبہ تعلیم سے تعلق رکھنے والی شخصیات ،اساتذہ ،طلبہ اورعزیز واقارب کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔دریں اثنا ہیومن رائٹس نیٹ ورک کے صدرانتخاب عالم سوری ،رنگ نو ڈاٹ کام کے چیف ایڈیٹر زین صدیقی،ایگزیکٹوایڈیٹر یاسمین شوکت، رنگ نوچینل کے پروڈیوسرمحمد سعاد ودیگر نےعلیم قریشی سے دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحومین کی مغفرت اور بلند درجات اور تمام پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ہے ۔





































