
کراچی(تعلیم ڈیسک ) جامعہ کراچی اور این ای ڈی یونیورسٹی کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے مابین
مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔
جاری اعلامیہ کے مطابق مفاہمتی یادداشت پر دونوں جامعات کے آفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن کے ڈائریکٹرز پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن اور ڈاکٹر سید محمود حسن نے دستخط کئے۔ مفاہمتی یادداشت کامقصددونوں جامعات کے مابین تعلیمی اور تحقیقی سرگرمیوں تعلیمی اشتراک کو فروغ دینا ہے ۔
مشترکہ تحقیقی پروپوزل سے فنڈنگ حاصل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔دونوں جامعات کی جدید لیبارٹریز سے استفادہ حاصل کیا جائے گااور ٹریننگ، کانفرنسز، ورکشاپس اور تعلیمی اجلاس منعقد کئے جائیں گے۔دونوں جامعات تحقیق کی کمرشلائزیشن میں بھی ایک دوسرے کی معاونت کریں





































