اسلام آباد( ویب ڈیسک ) آل پاکستان سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن نے مرحلہ وار تعلیمی ادارے کھولنے کا حکومتی فیصلہ مسترد کر
تے ہوئے ایک ہی وقت میں تمام تعلیمی اداروں کو ملک بھر میں کھولنے کا مطالبہ کردیاہے اور کہاہے کہ پندرہ اگست کو ایس او پیز کے تحت کھولے گئے تعلیمی اداروں اور مدارس دینیہ کے کامیاب امتحانات کا انعقاد اس بات کا ثبوت ہے کہ ہمار ے بچے اللہ کے فضل سے محفوظ ہیں اور کہاہے کہ حکومت نجی تعلیمی اداروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں بند کرے اور سکول مالکان کے خلاف مقدمات کے اندرجات کو روکا جائے۔
ان خیالات کا اظہار آ ل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر ملک ابرار حسین نے گزشتہ روز وزارت تعلیم کے تحت منعقدہ بین الصوبائی وزراﺅ¿تعلیم کانفرنس کی تجاویز کے حوالے سے دیے گئے ردعمل میں کیا،کانفرنس میں حکومت نے پندرہ ستمبر سے ملک بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی ادارے مرحلہ وار کھولنے کی تجویز دی ہے اس حوالے سے جاری کردہ اپنے ردعمل میں ملک ابرار حسین کا کہنا تھاکہ جن بچوں کو تجارتی مراکز اور سیاحتی مقامات پر جانے سے کچھ نہیں ہوتا انہیں تعلیم حاصل کرنے سے بھی کچھ نہیں ہوگا،اس وقت حالت یہ ہے کہ تجارتی مراکز، کھیل کے میدانوں اور کھانے پینے کے ساتھ ساتھ سیاحتی مقامات بھی کھولے جاچکے ہیں لیکن سکول کھولنے سے گریز ناقابل فہم ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے تعلیمی ادارے ایک ہی وقت میں کھولے جائیں کیونکہ اس وقت ملک میں کورونا کا زور ٹوٹ چکاہے اور کورونا کا زور ٹوٹنے اور کاروباری مراکز کھلنے سے کورونا کیسز میں اضافہ نہیں ہوا جو کہ خوش آئند ہے۔