کراچی( تعلیم ڈیسک)جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیر صدارت بدھ کے روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں منعقدہ تمام
روئسائے کلیہ جات(ڈینزکمیٹی) کے اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کروناوائرس کی موجودہ صورتحال، ایس اوپیز پر عملدرآمداور طلباوطالبات کی کثیر تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے سمسٹر امتحانات متعلقہ شعبہ جات ،سینٹرز اور انسٹی ٹیوٹس کی جانب سے پہلے سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق منعقد ہوں گے۔
متحانات فزیکل اور آن لائن لئے جائیں گے جو کورس انچارج کی صوابدید پر ہوں گے، جس کی تفصیل 11 اگست، 19 اگست اور09 ستمبر 2020 ءکو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں جاری کی جاچکی ہے11 اگست 2020 ءکو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں بتایاگیا تھا کہ مڈٹرم امتحانات،ٹرم امتحانات،کیس اسٹڈی پراجیکٹ،تھیمیٹک مضامین،انفرادی یا اجتمائی پریزنٹیشن، کلاس ٹیسٹ،کلاس سرگرمیاں،کوئزیز یا ای پورٹ فولیواوراوپن بک اسائنمنٹ،انفرادی یا اجتماعی زبانی امتحان کی بنیاد پر سیشنل اور فائنل مارک کی ایلوکیشن کورس انچارج کی صوابدید ہوگی۔علاوہ ازیں 19 اگست 2020 ءکو جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں یہ بتایاگیا تھا کہ 10 ستمبر 2020 ءتک آن لائن کلاسز منعقد ہوں گی اور 15 ستمبر2020 ءتک یونیورسٹی کھلنے کی صورت میں فزیکل امتحانات منعقد ہوں گے بصورت دیگر آن لائن امتحانات لئے جائیں گے۔