
کراچی ( نمائندہ رنگ نو ڈاٹ کام )الائنس آف پرائیویٹ اسکولز سندھ کے چیئر مین علیم قریشی نے کہا ہے کہ تمام اسکولز مالکان محکمہ
تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات اور ایس اوپیز پر سختی سے عمل کریں ۔یہ بات انہوں نے پیر کو جاری اپنے بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی صحت اور زندگیاں ہمیں بہت زیادہ مقدم ہیں ۔تدریسی عمل کا آغاز نہ صرف والدین بلکہ اساتذہ اور اسکولز مالکان کیلئے بھی خوش آئند ہے ،مگر کسی بھی صورت میں ایس او پیز کو نظراندا کیا جائے نہ ہی اس معاملے میں کوئی غفلت برتی جائے ۔انہوں نے طلبہ واساتذہ کو تدریسی عمل کے آغاز پر مبارک باد پیش کی ۔علیم قریشی نے کہا کہ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز کے چیئر مین کے حیثیت سے وہ دیگر عہدے داران کے ساتھ الائنس کے ممبر اسکولز میں جاکر ایس اوپیز پر عملدرآمد کا جائزہ لیں گے ۔علیم قریشی نے کہا کہ والدین ایس او پیز پر عملدرآمد کے حوالے سے اسکولز کی جانب سے بچوں کیلئے جاری ہدایات پر عمل کریں اور اسکولز سے تعاون کریں ۔





































