حیدر آباد(تعلیم ڈیسک)جامعہ سندھ جامشورو میں مختلف 57 شعبوں میں بیچلر و ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے جاری
ہیں، جبکہ خواہشمند امیدوار 30 اکتوبر تک آن لائن فارم جمع کرا سکتے ہیں یونیورسٹی ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امیدوار بیچلر یا ماسٹر ڈگری پروگرامز میں داخلے لینے کیلئے یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن فارم بھر سکتے ہیں، جس کیلئے پہلے رجسٹریشن کرانی ہوگی آن لائن فارم بھرنے کے دوران ایک چالان بھی سامنے آئیگا، جس کو ڈاﺅن لوڈ کرکے ملحقہ بینک میں 2500 روپے جمع کرانا ضروری ہے داخلے کیلئے 30 اکتوبر تک آن لائین فارم بھر سکتے ہیں، جبکہ بیچلر ڈگری پروگرام کیلئے انٹری ٹیسٹ کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔