اسلام آباد (ویب ڈیسک):پاکستان میڈیکل کمیشن (پی ایم سی) نے پاکستان میں میڈیکل اور ڈینٹل کلاجز میں
داخلہ کے خواہش مند غیر ملکی طلبا کے لئے شرائط و ضوابط کا اعلان کردیا ہے۔ پی ایم سی کے مطابق پاکستانی طلبا کے ساتھ ساتھ غیر ملکی بھی نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالج میں کیٹیگری اے اور بی میں میرٹ پر داخلہ کے اہل ہوں گے۔
پالیسی کے مطابق ہر صوبہ کے سرکاری کالجز میں غیر ملکی طلبا کا کوٹہ ہے۔
اگر وہ نجی کالجوں میں داخلہ کے خواہش مند ہیں تو اس کے لئے فیس کے لحاظ سے کیٹیگری اے اور بی بنائی گئی ہے۔ پاکستانی اور غیر ملکی طلبا کے فیسوں کا سٹرکچر ہوگا۔ پالیسی میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی طلبا جو کہ پاکستانی شہریت نہیں رکھتے کو کیٹیگری اے میں رکھا گیا ہے ، ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ ایچ ایس ایس سی یا 12ویں جماعت کے برابر تعلیمی قابلیت رکھتے ہوں جبکہ کیٹیگری بی پاکستان میں نہ رہنے والے اور دہری شہریت کے حامل پاکستا ن میں رہائش نہ رکھنے والے پاکستانی طلبا ہیں۔