لاہور(تعلیم ڈیسک) لاہور میں کرونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرتے ہوئے
پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے یونیورسٹی کے تمام ہوسٹل طلباءاور طالبات سے خالی کروا لئے ہیں۔ ہوسٹلوں میں قیام کے سلسلے میں بنائی گئی پالیسی کے تحت پنجاب یونیورسٹی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ کرونا کے خاتمے تک یونیورسٹی کے تمام ہوسٹلوں کے کمروں میں ایک ایک طالب علم قیام کر سکے گا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل پنجاب یونیورسٹی کے ہوسٹلوں میں 2800 طلباءو طالبات قیام پذیر تھے لیکن اب صرف 500 طلباءو طالبات کو قیام کی اجازت دی جائے گی۔