حیدرآباد (تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات(سیمسٹر)جامعہ سندھ جامشورو محمد معشوق صدیقی
نے اپنے ایک اعلامیہ میں مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے ملحقہ غیر سرکاری کالجز میں بی بی اے اور ایم بی اے(صرف فیلوور امیدوار)کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی گئی ہے۔
نئے شیڈیول کے مطابق بغیر لیٹ فیس کے 28 اپریل سے 5 مئی تک فارم جمع کرائے جا سکتے ہیں تاہم 5 مئی سے 7 مئی تک 5000 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع کرائے جا سکیں گے اعلامیہ میں متعلقہ کالجز کو امتحانی فارم امیدواروں سے وصول کرنے کے بعد 10 مئی تک ناظم امتحانات کے دفتر میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔