
کراچی (تعلیم ڈیسک)رجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عبدالوحید کے مطابق جامعہ کراچی سے الحاق شدہ کالجز میں ایسوسی ایٹ ڈگری
پروگرام میں داخلے برائے سال 2021 ء کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاہے۔
ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام آرٹس،سائنس اور کامرس سال اول میں داخلوں کے لئے فارم 06 ستمبرتا17 ستمبر 2021 ء تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں جبکہ30 ستمبر 2021 ء تک انرولمنٹ فارم متعلقہ کالجز میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ایسے طلبہ جو انٹرمیڈیٹ و ایچ ایس سی کا مساوی امتحان پاس کرچکے ہیں انہیں آئی بی سی سی(IBCC)کی جانب سے جاری کردہ ایکویلینس سرٹیفیکٹ لازمی جمع کرانا ہوگا۔




































