
اسلام آباد (تعلیم ڈیسک)حکومت نے رواں سال تعلیمی اداروں میں مکمل سلیبس بحال کرنے کااعلان کردیا ۔
نجی ہوٹل میں بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ کووڈ کی وجہ سے تعلیم متاثر ہوئی ہے ، اب نصابی سرگرمیاں پھر سے بحال ہورہی ہیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ امتحانات مئی جون میں مکمل نصاب کے تحت ہوں گے۔ گزشتہ سال کورونا کے باعث تعلیمی سلیبس کم کیا گیاتھا۔تعلیم کی بحالی کیلئے ورلڈ بینک کی مدد سے 25کروڑ روپے کا ایک پروجیکٹ ہے۔ ایسے اضلاع جہاں بچے اسکول سے باہر ہیں ان کی تعلیم پر خرچ کیے جائیں گیں، زیادہ سے زیادہ بچوں کو تعلیم فراہم کی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اجلاس میں صوبائی اور وفاقی کوآرڈینیشن کو بہتر اور سیکرٹریز کی سطح پر کوآرڈینیشن مکینزم بنانے پر بھی غور کیا گیا ہے۔طالب علموں کی لرننگ لیول کو بہتر کرنے کیلئے کورس کو ریوائس کرنے کا فیصلہ بھی طے پایا ہے۔




































