کراچی(تعلیم ڈیسک)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے انٹرمیڈیٹ حصہ اول کے سائنس پری میڈیکل گروپ
کے سالانہ امتحانات برائے 2021ء (دوسرے مرحلہ) کے نتائج کااعلان کردیا ہے۔ چیئرمین انٹربورڈ پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے نتائج کی تفصیلات بتائے ہوئے کہا کہ سائنس پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں 24ہزار 661امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی جبکہ 24ہزار 37امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ ان امتحانات میں 21ہزار 984 امیدوار تمام چھ پرچوں میں، 562 پانچ پرچوں میں، 312 چار پرچوں میں اور 1179 تین پرچوں میں کامیاب قرار پائے۔