کراچی (تعلیم ڈیسک)موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹیفیکیشن آئندہ ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ نے ہدایات جاری کردی ہیں ۔جاری
ہدایات میں کہا گیا ہے کہ موسم گرما کی تعطیلات کا آغاز یکم جون سےہوگا۔بچوں کوچھٹیوں کا کام 31 مئی تک دے دیا جائے ۔
محکمہ تعلیم کے مطابق پہلی سے آٹھویں جماعت کے نتائج کا اعلان بھی 31 مئی سے قبل کیا جائے گا۔تعطیلات کاسلسلہ 31جولائی تک جاری رہے گا۔سرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا۔