کراچی (تعلیم ڈیسک)ناظم امتحانات جامعہ کراچی ڈاکٹر سید ظفر حسین کے مطابق بی اے ریگولر اور بی ایس سی (پاس ) سالانہ امتحانات برائے
2021 ءکے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 16 مئی 2022 ءتک توسیع کردی گئی ۔
بی اے سال اول(فیل ہونے والے )اوربی اے سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 5500 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی اے باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 11000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ اسی طرح بی ایس سی (پاس) سال اول(فیل ہونے والے ) اور بی ایس سی (پاس) سال دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7000 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی ایس سی (پاس ) باہم کے امتحانی فارم 12000 روپے فیس کے ساتھ16 مئی 2022 ءتک جمع کراسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ 2015 ءیا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل طلبہ 3000 روپے اضافی فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کراسکتے ہیں۔