
کراچی میں میٹرک کے امتحانات 17 مئی سے شروع ہوں گے
کراچی(تعلیم ڈیسک )کراچی میٹرک بورڈنے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کر دیاہے ،امتحانات کا آغاز سترہ مئی سے ہو گا ۔
چیئرمین میٹرک بورڈ کےمطابق نویں جماعت کے 17 مئی سے امتحان شتوع ہوں گےجبکہ دسویں جماعت کے 18 مئی سے امتحان لئے جائیں گے۔
سالانہ امتحانات 4 جون تک جاری رہیں گے۔ امتحان میں 2 لاکھ سے زائد طلبا و طالبات حصہ لیں گے۔
چیئرمین میٹرک بورڈ شرف علی شاہ کا کہنا ہے کہ امتحانی مراکز کی لسٹ تیار کر لی گئی ہے جبکہ چند روز میں مکمل امتحانی تفصیلات جاری کر دی جائے گی۔





































