
لاہور(تعلیم ڈیسک )محکمہ تعلیم پنجاب نے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیاہے۔
ذرائع کے مطابق محکمے نے یکم جون سے 31 جولائی 2022 تک کے لیے موسم گرما کی تعطیلات کی ہیں۔تمام اسکول تعطیلات کے بعد یکم اگست سے کھول دیے جائیں گے۔





































