
حیدرآباد (تعلیم ڈیسک)جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے سرکاری و نجی ملحقہ کالجز و انسٹیٹوٹس میں بی ایس سی، بی سی آئی
ٹی، سافٹ ویئر انجینئرنگ اور بی ایس آئی ٹی،ریگولر و فیلوئر امیدواروں کیلئے سمسٹر امتحانات کے فارم اور فیس جمع کرانے کی تاریخ میں 11 جون تک توسیع کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں جامعہ سندھ کے ناظم سمسٹر امتحانات محمد معشوق صدیقی نے اپنے جاری کردہ اعلامیہ میں مزید مطلع کیا ہے کہ جامعہ سندھ سے الحاق سرکاری و خانگی کالجز میں زیر تعلیم مذکورہ پروگرامز کے ریگولر و فیلوئر امیدوار اپنے امتحانی فارم 31 مئی سے 11 جون تک جمع کرا سکتے ہیں جبکہ 13 جون سے 18 جون تک 5 ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔کنٹرولر نے ملحقہ کالجز کے پرنسپلز کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 20 جون تک یا اس سے پہلے تمام امیدواروں کے مکمل فارم ان کے دفتر میں جمع کرائیں۔





































