
راولپنڈی (ویب ڈیسک)بور ڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے ترجمان ارسلان چیمہ نے کہا ہے کہ
پنجاب بورڈ ز کمیٹی آف چیئرمین کی طرف سے جاری شدہ شیڈول کے تحت راولپنڈی بورڈ کے زیر اہتمام میٹر ک سالانہ امتحانات 22 فروری 2020 سے شروع ہوں گے۔
امتحانات میں داخلہ کے لئے آن لائن فارم سنگل فیس کے ساتھ وصول کرنے کی آخری تاریخ 6دسمبر مقرر کی گئی ہے جبکہ د گنی فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ 16دسمبرہے اور تین گنا فیس کے ساتھ فارم وصول کرنے کی آخری تاریخ23دسمبر مقررہے۔
تین گنا فیس اور 200روپے یومیہ جرمانہ کے ساتھ فارم آئندہ بر س 11فروری تک وصول کیے جائیں گے۔
گے پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرنے والے پرائیویٹ امیدوار داخلہ فیس کے علاوہ 1000روپے رجسٹریشن فیس بھی جمع کروائیں گے۔ آن لائن داخلہ فارم کے لئے بورڈ ہذا کی ویب سائٹwww.biserawalpindi.edu.pk کا وزٹ کیا جاسکتا ہے۔




































