اشیا
چاول ایک کلو
پو دینہ ایک گٹھی
ٹماٹر آدھ پاﺅ
گرم مصالحہ حسب ضرورت
مرچ حسب منشائ
گھی حسب ضرورت
انڈے چھ عدد
پیاز آدھ کلو
ہری مرچ چار عدد
نمک حسب ذائقہ
لیموں ایک عدد
ترکیب:
چاول ابال کر چھلنی میں نکال لیں۔ اب دیگچی میں گھی کڑ کڑا کر ایک گٹھی پیاز سرخ کر لیں۔ اس پر چاول ڈال کر ذرا پانی ڈال کر دم لگا دیں۔ البتہ پسا ہوا گرم مصالحہ ضرور چھڑکیں۔ لیموں کا رس نچوڑ لیں۔ اب انڈے توڑ کر اس میں نمک، مرچ ، پیاز، ٹماٹر“ہری مرچیں باریک کتر کر ملا لیں اور خوب پھینٹ لیں۔ اب فرائی پین میں گھی گرم کر کے دو الگ الگآملیٹ تل کر رول کر لیں اور چھڑی سے انگلی کے برابر کاٹ لیں اور پلیٹ میں نکال لیں۔ اب دم شدہ چاولوں میں یہ ٹکڑے ملا کر اوپر
پو دینہ کی صاف شدہ اور دھلی ہوئی پتیاں بکھیر کر ڈش میں نکال لیں۔ بے حد لذیذ بریانی ہو گی۔