اشیا
چکن وِنگز 500 گرام
نمک حسبِ ذائقہ
ہلدی دو چائے کے چمچ
ادرک لہسن ( پیسٹ) چار چائے کے چمچ
انڈا ایک عدد
لیموں کا رس تین کھانے کے چمچ
کارن فلور چارچائے کے چمچ
میدہ چھ چائے کے چمچ
سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
لال مرچ(کٹی ہوئی) چھ چائے کے چمچ
سفید زیرہ (پیساہوا) ایک چائے کا چمچ
گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
دھنیا پِسا ہوا ایک چائے کا چمچ
چکن وِنگز ترکیب
ایک برتن میں پانی ڈالیں چکن ونگزِ، نمک ایک چائے کا چمچ، ہلدی ایک چائے کا چمچ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چائے کے چمچ ڈال کر دو سے تین منٹ تک ابال لیں۔ چکن ونگزکو ایک بر تن میں ڈال کر انڈا ،لیموں کا رس ، ادرک لہسن کا پیسٹ دو چا ئے کے چمچ،کارن فلور، میدہ،سفید زیرہ،لال مرچ کٹی ہوئی،دھنیا پِسا ہوا ، سفید زیرہ پیساہوا، نمک،گرم مصالحہ اور ایک چائے کا چمچ ہلدی ڈال کر اچھی طرح مِلا لیں۔ایک بر
تن میں آئل ڈال کر چکن وِنگز کو پانچ سے سات منٹ تک ڈیپ فرائی کر لیں۔آپکی چکن وِنگز تیار ہیں۔