:ضروری اشیاء
:کباب کے لیے
مرغی کا قیمہ 500 گرام
(دال چنا 150 گرام(ابال لیں
نمک حسب زائقہ
ثابت مرچیں 10-8عدد
پیاز 1عدد
ہری مرچیں 3عدد
لہسن پیسٹ 1چائے کا چمچہ
ادرک پیسٹ 1چائے کا چمچہ
پانی 2/1کپ
انڈا 1عدد
تیل حسب ضرورت
:ترکیب
ابلی ہوئی دال کے ساتھ انڈے کے علاوہ تمام اجزاء مکس کر کے دھمی آنچ پر اتنا پکائیں کہ پانی خشک ہو جائے پھر اس کو چوپر میں ڈال کر پیس لیں پھر گرم مڈالہ پائوڈراور انڈا مکس کر لیں۔
:سبزیوں کے لیئے
آلو(ابال کرچوپ کرلیں) 1عدد
(گاجر(ابال کرچوپ کرلیں) 1عدد(درمیانی
مٹرکےدانے(ابال کر چھیل لیں) 2/1کپ
موزریلا چیز 100گرام
نمک،سیاہ مرچ پائوڈر حسب ذائقہ
:ترکیب
ایک پیالے میں تمام سبزیاں،چیز،نمک اور سیاہ مرچ پائوڈرڈال کر اچھی طرہ مکس کر لیں۔اس آمیزےمیں سے چھوٹے چھوٹے کباب بنالیں اور اب مرغی کا تھوڑا آمیزہ ہتھیلی پر رکھیں اس کے درمیان میں یہ کباب رکھ کرمرغی کے آمیزہ سے کور کر دیں،یعنی مرغی کے آمیزہ میں سبزیوں کے کباب کی اسٹفنگ ہو گائے گی۔اب مرغی کے آمیزے کو کباب یا کٹلس کی شکل دے دیں۔ ڈیپ فرائینگ کے لیئے تیل گرم کریں اوراس میں کباب ڈال کر فرائی کر لیں۔کباب کو ہری مرچوں اور پیاز،ٹماٹر،کھیرےکے سلاد اور اپنی پسند کی چٹنی کے ساتھ سرو کریں۔