
طوبیٰ جہا نگیر زبیری
آج پاکستان کو کئی قسم کی مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے جس میںغربت ،توانائی کا بحران
،بے روزگاری ما حو لیاتی مسائل،کرپشن اور کمزور خارجہ پالیسی شامل ہیں۔
پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے، لیکن کرپشن اور دوسری خرا بیوں کے باعث ہم صحیح طور پر ان نعمتوں کے استعمال سے محروم ہیں۔ہمارے ملک میں مذہبی اور فرقہ وارانہ انتہا پسندی اپنے عروج پر ہے اور ایک دوسرے کی عبادت گاہیں بھی محفوظ نہیںہیں چاہے ہمارا تعلق کسی بھی مذہب۔فرقے یا زبان سے کیوں نہ ہوہمیں مل کر اپنے وطن کے لئے یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔
یہ نفرت بری ہے نہ پالو اسے
دلوں میں خلش ہے نکا لو اسے
نہ سندھی بلو چی،پنجابی،پٹھان
یہ سب کا وطن ہے بچا لو اسے
ہما رے ملک کو اگر ان سارے مسائل کا حل چا ہیے تو سب سے پہلے نا خواندگی کا خاتمہ کرنا ہو گا۔زیادہ سے زیادہ لوگوں کوتعلیم کی سہو لتیں فراہم کرنا ہوں گی خصو صاً نو جوان نسل کو کیو نکہ نو جوان ہی مستقبل کے معمار ہوتے ہیں۔قائد اعظم محمد علی جناح نے بھی تعلیم حاصل کرنے پر بہت زور دیا ہے۔ایک اجلاس میں انہو ں نے نو جوان نسل کو مخاطب کر کے کہا کہ "تعلیم کے بغیر مکمل اند ھیرا ہے اور تعلیم کے ساتھ اجالا ہے اور ہماری قوم کے لئے تعلیم زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔"
پاکستان کے جمہوری نظام کو مضبوط اور کار آمد بنانا ہوگا۔امیر اور غریب کے فرق کو ختم کر نا ہو گا۔بنیادی ضرو ریات کے حصول کو اولین تر جیح دینی ہوگی سب سے اہم دہشت گردی بد امنی کا جڑ سے خا تمہ کرنا ہوگا۔پڑھا ئی میں ایک تعلیمی نظام کو اپنانا ہو گا تاکہ امیر اور غریب دونوں کے بچے ایک جیسی تعلیم حاصل کر سکیں۔
اگر پاکستان کو مضبوط بنانا ہے تو ہمیں معا شی طور پر مستحکم ۔سما جی طور پر متحد اور اعلی درجے کا صنعتی نظام اپنانا ہوگا تاکہ ہم قائد اعظم کے خواب کو پورا کر سکیں۔



































