انتظامی بنیادوں پر سندھ کی تقسیم،وقت کی ضرورت

 دنیا بھر میں ریاستیں  کاروبار مملکت بطریق احسن چلانے ،عوام کو بہتر نظام اور سہولتیں فراہم کرنے اوروقت کی ضرورتوں 

کو ملحوظ خاطر رکھتے  ہوئے  اپنے انتظامی ڈھانچے میں ردو بدل اور نئے انتظامی یونٹس قائم کرتی  رہتی ہیں۔آج اگر پاکستان میں نئے صوبوں کا  مطالبہ ہو رہا ہے تو یہ کوئی گناہ نہیں اور نہ ہی کوئی ایسا مطالبہ ہے جو اس سے پہلے دنیا  کی کسی ریاست  میں   نہیں ہوا، اور نہ ہی یہ پاکستان کے  آئین  یا نظریئےکے خلاف ہے۔

 جن چار صوبوں پر آج ریاست  پاکستان قائم ہے یہ بھی ہمیشہ سے اسِ جغرافیہ اور حدود میں نہیں تھے۔ ہندوستان کی تقسیم اور پاکستان کے قیام سے پہلے  متحدہ ہندوستان میں انگریزوں کے دور میں کوئی صوبے نہیں تھے بلکہ  نوابوں اور راجائوں کی ریاستیں تھیں۔ انڈیا میں 1950 تک پرانی  ریاستیں قائم رہیں ۔ پھر 1951 سے 1954 تک  نئے انتظامی یونٹس بنائے گئے جنہیں آئینی طورپر ریاست قراردیا گیا ہے۔ آج انڈیا میں 29ریاستیں(صوبے) اور 7وفاق کے زیرانتظام علاقے ہیں جنہیں یونین ٹیریٹریز کہا جاتا ہے۔  اگر پاکستان کے پڑوسی ممالک اور خطے کا  جائزہ لیا جائے تو ہم دیکھتے ہیں کہ آج  افغانستان میں 34 ،  ایران میں 31 ، ترکی میں 81 ،   نیپال میں 8 ،  سری لنکا میں 9،  ملائیشیا میں  11 صوبے ہیں،اور یہ سب کے سب ممالک آبادی میں پاکستان سے بہت چھوٹے ہیں۔ پاکستان اسِ خطہ کا واحد ملک ہے جہاں 22 کروڑ سے زائد کی آبادی میں صرف چار صوبے ہیں،جن میں سے ایک صوبہ پنجاب کی آبادی 12 کروڑ ہے جو نہ صرف خطے بلکہ دنیا  کے کئی ممالک کی مجموعی  آبادی سے بھی زیادہ ہے۔

 کیا پاکستان کی ریاست کو اسِ طرح چلایا جا سکتا ہے کہ ایک وزیر اعلی، ایک آئی جی پولیس، ایک اعلیٰ عدالت کا جج  اور چند وزراء  12  کروڑ کی آبادی کے نظام کی رکھوالی کریں اور اس میں بسنے والے تمام شہریوں کو یکساں طور پر انصاف،تعلیم،روزگار،صحت اوردیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف طبقوں کی نمائندگی بھی  کریں ۔

صوبہ سندھ کی آبادی 5 کروڑ ہے۔ جب 1973 میں پاکستان کو نیا آئین دیا گیا تو سندھ کی آبادی ڈیڑھ کروڑ تھی۔ پھر ذوالفقار علی بھٹو کی حکومت  نے  یہ ستم کیا کہ اس ڈیڑھ کروڑ کی آبادی والے صوبے کو انتہائی ناانصافی کے ساتھ دیہی اور  شہری دوحصوں  میں تقسیم کرکے کوٹا سسٹم نافذ کردیا۔ جب  یہ سب کچھ ہو رہا تھا تو مشرقی پاکستان کی علیحدگی کا زخم تازہ ہونے  کے باوجود  پاکستان کی نئی قومی اسمبلی میں بیٹھے ہوئے  تمام قانون ساز ارکان خاموش تھے۔ کسی کو یہ غیرت نہیں آئی  اور نہ ہی کسی کا ضمیر جاگا کہ وہ ذوالفقار علی بھٹو سے یہ سوال کرتے کہ جناب ،دیہی اور شہری کی یہ تقسیم صرف سندھ تک ہی کیوں محدود رکھی گئی ہے؟ کیا پنجاب میں دیہی اور شہری علاقے نہیں ہیں؟،جبکہ  پنجاب میں سندھ سے زیادہ شہر اور دیہات آباد تھے اور آج بھی ہیں۔ مگر اصل بات یہ تھی  کہ سندھ کا ایک مڈل کلاس تعلیم یافتہ طبقہ جس کو مہاجر یا اردو اسپیکنگ کہا جاتا ہے، اس  کو دیوار سے لگا نا تھا،پاکستان بنانے والوں کی اولادوں  پر سرکاری ملازمتوں اور اعلی تعلیم کے دروازے  بند کر کرکے انہیں تیسرے درجے کا شہری بنانا تھا ۔

کہنے کو تو سندھ دیہی اور شہری کی یہ تقسیم اور کوٹا سسٹم صرف دس سال کے لئے نافذ کیا گیا تھا ،مگر آج چالیس سال بعد بھی یہ جوں کا توں برقرار ہے۔ اس کوٹہ سسٹم کے  نفاذ کے چالیس سال بعد آج سندھ کہاں  کھڑا ہے کیا   سرکاری ملازمتوں اور اعلی تعلیی اداروں میں    کوٹہ سسٹم کو استعمال کرکے  مہاجروں کے لئے  دروازے بند  کرکے کیا دیہی سندھ  کے غریب آدمی کی زندگی بہتر بنادی گئی؟ کیا دیہی سندھ کو شہری سندھ جیسا بنادیا گیا؟۔ ایسا تو بالکل نہ ہوسکا ،ہاں البتہ ہم یہ ضرور  دیکھتے ہیں کہ اس کوٹہ سسٹم کی نحوست  سے سندھ کے متعصب وڈیرے سیاستدانوں نے کراچی،حیدرآباداور سکھر کی حالت کسی اجڑے ہوئے گوٹھ جیسی ضرور کردی ہے۔

حقیقت یہ ہے کہ  سندھ کے  زوال کا آغاز   1973 میں ذوالفقار علی بھٹو حکومت کے نافذکردہ   کوٹہ سسٹم   سے ہوا، جس نے کراچی،حیدرآباد اورسکھر سمیت سندھ کے شہری علاقوں میں رہنے والے مہاجروں میں احساس محرومی پیدا کیا ۔

  ہونا تو یہ چاہئے تھا کہ سندھ میں اس تباہ کن  کوٹہ سسٹم کو ختم کیا جاتا،صوبے کے تمام مستقل باشندوں کو بلاتخصیص دیہی وشہری میرٹ پر ان کے حقوق دئیے جاتے، مگر ایسا نہیں ہوا۔ کوٹہ سسٹم  ایک غیر انسانی اور غیر اسلامی عمل تھا جس پر بد قسمتی سے پاکستان کی تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں مشرقی پاکستان کی علیحدگی کے سانحہ کا تجربہ رکھنے کے باوجود  بھی خاموش رہیں، کیونکہ ان  کے اپنے مقاصد ومفادات  پر کوئی حرف نہیں آرہا تھا۔

 یکے بعد دیگرے آنے والے حکمرانوں نے سندھ میں  کوٹہ سسٹم پر نہ صرف آنکھیں بند رکھیں بلکہ اس میں مزید توسیع کی۔   چاہے فوجی حکومت ہو یا پھر نام نہاد جمہوری حکومتیں وہ کسی بات پر  متفق ہوں  یا نہ ہوں  مگر کوٹہ سسٹم  پر  سب نے لبیک کہا۔ یہ صورتحال بڑی افسوس ناک اور پاکستان کے لئے شرمندگی  کا باعث ہے، کیونکہ یہ نظریہ پاکستان کے منافی ہے اور اسلام کے طے کردہ اصول میرٹ کے خلاف ہے۔   پاکستان کی شریعت عدالت بھی کوٹہ سسٹم کو غیر اسلامی قرار دے چکی ہے ،لیکن ستم ظریفی ہے کہ  کسی حکومت نے بھی اسے ختم کرنے کیلئے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔

پاکستان کا قیام تمام مذہبی ،سیاسی،سماجی طبقوں کیلئے برابری کے حقوق  کے نظریہ کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا۔ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے قیام کے بعد کہا تھا کہ پاکستان میں سب شہریوں کے حقوق برابر ہوں گے،چاہے ان کا مذہب، رنگ، نسل اور زبان کچھ بھی ہو۔

مگرپاکستان کے بنیادی نظریے اور قائد اعظم کے وژن کی صریحً خلاف ورزی کرتے ہوئے  سندھ میں  دیہی اور شہری کی تفریق ڈال کر ایک نسلی انتہا پسندی اور معتصبانہ لسانی  سیاست شروع کی گئی۔  دیہی علاقوں کے عام سندھی باشندے  کو سندھی قوم پرستی بیچی گئی اور بدلے میں ان کا ووٹ لیا گیا تاکہ سندھ پر اپنی مرضی سے  راج کریں۔  سندھ دیہی کا کوٹہ ہر شعبے میں شہری علاقوں سے زیادہ رکھا گیا ،لیکن اس کے باوجود دیہی سندھ کے باشندوں کی اکثریت کو آج بھی غربت،بیماری،جہالت،بھوک اور بیماری نے جکڑ رکھا ہے،ان کےبچوں کو تعلیم کیلئے اسکول میسر ہیں نہ علاج کیلئے اسپتال،حتیٰ کہ پینے کیلئے صاف پانی تک میسر نہیں ۔دوسری جانب سندھی وڈیروں اور سیاستدانوں  کے ٹھاٹ باٹ ایسے ہیں جنہیں دیکھ کردوسرے ملکوں کے امیر کبیر بھی احساس کمتری میں مبتلا ہوجائیں۔

 

دوسری طرف سندھ کے تین بڑے شہروں کراچی ، حیدرآباد اور سکھر جو کہ سندھ میں تعلیم ،تہذیب ،کاروبار اور صنعت وحرفت کا گہوارا تھے، جہاں فن و ادب کی محلفیں سجا کرتی تھیں ، جہاں سیاسی سوچ رکھنے والے اعلیٰ ذہن پیدا ہوتے تھے ، جہاں   بڑے اعلی تعلیم یافتہ اور ہنر مند پیدا ہوتے تھے، ان پر کوٹہ سسٹم کے ذریعہ اعلی تعلیم اور سرکاری ملازمتوں کے دروازے بند کر دئیے ۔ اسِ حکمت عملی پر بڑی منصوبہ بندی سے کام کیا گیا۔  ایک اور  بد نصیبی  یہ ہوئی کہ  مہاجروں کو دیوار سے لگانے  پر جو رد عمل  ان تین شہروں میں پیدا ہوا اس کے نتیجے ایک عاقبت نااندیش لیڈر سامنے آیا۔ جس نےمہاجروں کے احساس محرومی کو حقوق حاصل کرنے کی تحریک  کا نام دے کرمہاجروں کے مستقبل کے ساتھ جو بھیانک کھلواڑ کیا وہ کوئی دشمن بھی نہ کرسکا۔ سندھ میں دو جماعتی نظام  پی پی پی اور ایم کیوایم  نے سندھ کے عوام کو اپنے جال میں ایسا پھنسایا کہ وہ اب ایک بند گلی میں نظر آتے ہیں۔

انِ حالات  میں پاکستان کی مقتدر اور محب وطن طاقتوں کو سندھ کے حالات اور مستقبل پر  فوری توجہ دینی ہوگی۔  آج پانچ کروڑ کی آبادی والے صوبے میں صرف ایک ہی جماعت زرداری کی پیپلز پارٹی کا کنٹرول ہے جس نے پورے صوبے پر بلاشرکت غیرے اپنی حکمرانی قائم کرکے عوام کو  یرغمال بنایا ہوا ہے۔ سندھ میں اسِ جماعت میں وہ لوگ شامل ہیں اور آج پالیمان کا حصہ ہیں جو اپنی طالبعلمی کے زمانے میں سندھ کی اعلی  تعلیمی درسگاہوں میں پاکستان کا جھنڈا جلاتے تھے۔ یہ ایک مخصوص  ذہنیت کاحامل ملک دشمن ٹولہ ہے، یہ پاکستان کی بات اُس وقت تک  کرتا ہے جب تک اسِ سے کرپشن اور لوٹ مار کی بازپرس نہ کی جائے۔

اب وقت آگیا ہے کہ مملکت خداداد پاکستان کے وسیع تر مفاد میں  پچھلے چالیس سال سے جاری سندھ کے بوسیدہ نظام  کی ازسرِ نو تشکیل کی جائے۔ اس کے لئے سندھ کو مزید انتظامی یونٹس میں تبدیل کرکے کم سے کم تین صوبوں میں تقسیم کرنا ہوگا تاکہ اسِ حکومت پر قابض بدمعاش اور بدعنوان ٹولے سے نجات حاصل کی جائے اور عام شہری کی حالت بہتر بنانےکے لئے صاف، شفاف اور میرٹ کا نظام نافظ کیا جائے جو سندھ کے ہر طبقہ کو  ہر شعبہ میں برابری کا حق دے۔

 1۔ سندھ شمالی لاڑکانہ اور سکھرڈویژنوں پر مشتمل ہو

2۔ سندھ وسطی جو حیدرآباد، نوابشاہ اور میر پور خاص ڈویژنوں پر مشتمل ہو۔

3۔ سندھ جنوبی جو موجودہ کراچی ڈویژن پرمشتمل ہو۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ادارہ رنگ نو ڈاٹ کام کا مضمون نگاروں کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں

شہر شہر کی خبریں

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

قبال کی  شاعری نے مسلمانان برصغیر میں خود اعتمادی، بیداریِ اورفکرکاجذبہ پیدا کیا:سعدیہ راشد

 کراچی (نمائندہ رنگ نو )ہمیں علامہ اقبال اور شہید حکیم محمد سعید کی حیات سے یہ سبق ملتا ہے کہ بڑے مقاصد کے حصول کے لیے مسلسل غور و فکر اور

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز: پاکستان نے نیپال کو 96 رنز سے زیر کردیا

دوحا(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ رائزنگ اسٹارز کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان نے نیپال کے خلاف 96 رنز کی

... مزید پڑھیے

تجارت

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

نئے سال 2026 میں کل سے پٹرولیم صارفین کو بڑا ریلیف ملنے کا امکان

اسلام آباد ( ویب ڈیسک )نئے سال میں یکم جنوری 2026 سے صارفین کو پٹرول میں بڑا ریلیف ملنے کا امکان ہے،بین الاقوامی منڈی میں خام تیل کی

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

امریکی حملوں میں جاں بحق افراد کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے: ایرانی وزیرِ خارجہ

تہران( ویب ڈیسک ،فوٹوفائل)ایران کےوزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکی حملوں میں جاں بحق ہونے والے شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانے

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

علامہ اقبال کی 150ویں سالگرہ پر فکری و علمی نشست (بلاک)

رپورٹ: اشعر عالم عماد

شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان حضرت علامہ محمد اقبال کے 150ویں یومِ ولادت کے سلسلے میں دانش گاہِ اقبال کے زیرِ اہتمام، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی

... مزید پڑھیے

کیا ہم انسان کہلانے کے لائق ہیں؟ (ام حسن )


ام حسن

آج کل غزہ کے حالات دیکھ اور سن کر دل میں ایک ہی سوال اٹھتا ہے، کیا ہم واقعی انسان کہلانے کے لائق ہیں؟

... مزید پڑھیے

نسلوں کی تعمیر اور ہماری ذمہ داری ( بنت اسماعیل)

 بنتِ اسماعیل

 دنیا بھر میں بچوں کا عالمی دن منایا جا تا ہے۔ کہیں بچوں کے حقوق کی بات ہوتی ہے، کہیں ان کی تعلیم و صحت کے لیے آوازیں بلند کی جاتی ہیں مگر ایک

... مزید پڑھیے