
یاسمین صدیقی
پاکستان جیت گیا،بھارتی تکبرخاک میں مل گیا ،بھارت کی اخلاقی ،سیاسی سماجی شکست ہوگئی۔
دنیا بھرمیں خود کوسیکولراورجمہوریت پسند کہلوانے والا بھارت دنیا بھرمیں اپنی قلعی کھلوابیھٹا ہے۔بھارت نے پاکستان کی فضائی حدود میں دوجہاز داخل ککےاپنےجارحانہ عزائم سے نہ صرف پاکستان کوآگاہ کیا بلکہ دنیا میں بھی اپنے لیےبدنامی مول لی ہے،جبکہ پاکستان نےاس جارحیت کو بری طرح ناکام بنانے ہوئے دنیا کوپیغام دیا کے پاکستان اپنے دفاع سےغافل نہیں ہے،پاکستان کے اس ردعمل سےجہاں پاک فوج اورعوام کا مورال بڑھا ہے،وہاں وزیراعظم عمران خان کےطرزعمل اورامن کی خواہش کو بھی دنیا بھرمیں پذیرائی حاصل ہوئی ہے۔ترکی،چین ،سعودی عرب ،روس امریکا ،یواے ای ،اردن ایران ،برطانیہ ،فرانس ،جرمنی ،آسٹریلیا ،کینیڈا،ملائیشیا ،انڈونیشیا ،جاپان سمیت دنیا دیگرمما لک نےپاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔
بھارت میں خود تمام سیاسی جماعتیں اس بات پرمتفق ہیں کہ مودی بھارت کوآگ اورخون میں دھکیلنا چاہتے ہیں،وہاں انتخابات قریب ہیں اوروہ جنگ کی باتیں کرکےعوام کی حمایت حاصل کرنا چاہتے ہیں ،لیکن ان کےاس عمل سے نہ صرف خود بھارت بلکہ دنیا بھرمیں مودی اور بھارت کی جگ ہنسائی ہورہی ہے۔مودی کے اپنی فوج کوجنگ کیلئےعلی اعلان چھوٹ دینے اورپاکستان پر جنگ مسلط کر نے کودنیا بھر میں ناپسندیدگی سےدیکھا گیا ہے۔
جنگ کوئی آسان کام نہیں،اس کیلئےبھارت کوکروڑبارسوچناپڑے گا،کیونکہ جنگ کامطلب ہے کہ بھارت اپنی تباہی وبربادی کا راستہ چن رہا ہے۔جنگ میں زیادہ نقصان بھی اسی کو ہوگا۔دنیا پھر میں وزیراعظم عمران خان کو پذیرائی مل رہی ہےاوربھارتی وزیراعظم کو لعن تعن کیا جارہا ہے۔بھارت نے پاکستان میں اپنے طیارے بھیج کرنہ صرف عالمی سرحدی حقوق کی دھجیاں بکھیری ہیں بلکہ دنیا کےسامنے ثابت کردیا ہےکہ وہ امن پسند ملک نہیں ہے بلکہ جارح ملک ہے ۔
بھارت کی عیاری ومکاری کی تاریخ پرانی ہے، مسلمانوں پر 1946 سے ظلم ڈھا رہاہے،قیام پاکستان سے قبل اس کےمسلمانوں پرجبرواستبداد کی فہرست طویل ہے،تاریخ کبھی نہیں بدلتی وہ یاتو سیاہ باب بن جاتی ہے یاسنہری حروف میں لکھی جاتی ہے،لیکن دونوں کو یاد رکھا جاتا ہے،شدت سے یاد سیاہ باب کو کیاجاتا ہے۔ہیروشیما ناگاساکی پرحملےکوآج بھی یاد کیا جاتا ہےلیکن سیاہ باب کےطور پربھارت کشمیرمیں مظالم کی تاریخ رقم کررہا ہے۔اب تک ہزاروں کشمیریوں کوشہید کرنے کے بعد بھی اس کی خون کی پیاس نہیں بجھی ۔
دنیا بھر کی طرح اوآئی سی میں بھی بھارت کوسبکی کاسامنا ہے،وزیراعظم عمران خان اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کےبولڈ اقدامات وزیرریلوے شیخ رشید کے بیایانات ،پاکستان کی مضبوط ترین فوج نےقوم کا مورال بلند کیاہے،یہ سب اللہ کا کرم ہے،کہ پاکستان دنیا کے تقشے پر موجود ہے اوریہ ہمیشہ قائم ودائم رہنے کیلئے بنا ہے،مشکل وقت میں پاکستان کی فوج نے جوکردار ادا کیا اورکررہی ہے ودونوں ہاتھوں سے سلیوٹ کے قابل ہے،تاہم عوام بھی اس کے ساتھ ہیں۔



































