
پروفیسر سحر انصاری
تن آسانی اور شہرت طلبی کے اس دور میں ڈاکٹرمحمد ایوب قادری کی ذات کئی اعتبار سے منفرد اور مختلف تھی۔میں ذاتی طور پر انہیں اس وقت سے
جانتا تھا جب وہ طالب علم کے ساتھ ساتھ طلب اسناد کی لگن لیے زندگی کی جدوجہد میں مصروف تھے ۔انہیں اندازا تھا کہ معا شرے میں جب روزگاراور شخصی تعا رف کا مرحلہ آتا ہے تواسناد ہی کے بل پر قابلیت اور شخصیت کی قدر قیمت کا تعین کیا جاتا ہے چنانچہ وہ گریجویٹ ہوئے ،ایم اے ہوئے اور پھر پی اےایچ ڈی کی سند حاصل کرلی ۔انہیں قریب سے جاننے والے کہہ سکتے ہیں کہ ان تمام اسناد سے قبل بھی وہ ایک عالم تھے اور ان کے ۶۵ءاور۷۵ءکے مقالات حقیقی ریسرچ اورسنجیدہ علمی شغف کے آئنہ دار تھے۔
ڈاکٹرمحمد ایوب قادری سادہ مزاج ،خوش اخلاق اور بہت گہرے انسان تھے۔گہرے میں نےان تمام معنوں میں استعمال کیا ہے جو اردو میں مستعمل ہیں۔ان سے اکثر اد بی تقاریب،کتا بوں کی دکانوں ،پرانی کتابوں کے ٹھیلوں اورفٹ پاتھ پر فروخت ہونے والے علمی و ادبی سرمائے کے جھرمٹ میں ملاقاتیں ہوتی رہتی تھیں ۔العلم،قومی زبان ،بصائر اور اردونامہ اور بعض دیگرعلمی وادبی جریدوں میں ان کے مقالات نظر سے گزرتے تھے۔انہوں نے تاریخ اور تصوف کی کئی کتابوں کے ترجمعے کیے اورکئی کتابیں خود انہی کی کاوشوں کا آئینہ ہیں۔تاریخ،تصوف،ادب مذہب زبان اور تہذیب سےمرحوم ایوب قادری کوخاص لگاﺅ تھا۔انہوں نے علمائے سلف کی علمی خدمات پر بہت کام کیا۔جا معہ کرا چی کے شعبہءار دومیں ڈاکٹر ایوب قا دری ایک جز وقتی استاد کی حیثیت سے آتے تھے ویسے مستقل طور پر ان کا تد ریسی تعلق اردو کا لج سے تھا جا معہ کر اچی سے وا بستگی کے بعد ان سے ملا قا توں کا سلسلہ زیا دہ ہو گیا ۔ا سلام آبا د جا تے وقت میں وہ اور حما یت علی شا عرسا تھ تھے۔سفر میں ان کی شخصیت اور نکھر گئی وہ بڑے مخلص اور دوست نوا زانسان تھے۔ڈاکٹر محمد ایوب کا ذاتی کتب خا نہ بلا شبہ ایک قا بل ذکر ذخیرہ کتب ہے۔وہ بڑی کا وش اورلگن سے کتا بیں جمع کرتے تھے۔ اپنے کتب خا نے کے علا وہ انہیں شا ید پا کستا ن کے بیشتر نجی کتب خا نوں تک رسا ئی حاصل تھی ۔مرحوم ایوب قادری سے جب بھی گفتگو ہوتی ،خوش مزاجی اور خوش مذاتی کے ما حول میں ہو تی لیکن یہ محض ایک گپ شپ نہ ہوتی تھی ۔
گھوم پھر کر کسی ادبی شخصیت ،کسی کتا ب ،کسی مقا لے،کسی علمی یا ادبی نکتہ پرآجا تی تھی، گفتگو سنجیدہ ضرور ہو تی تھی مگر اس میں کوئی یبوست نا م کو نہیں ہو تی تھی ۔ڈا کٹر محمد ا یوب قا دری ا پنے اسا تذہ میں پروفیسر حسیب اﷲغضنفر مرحو م کا تذکرہ بڑے ادب و احترام سے کرتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ غضنفر صاحب کے غیر مطبو عہ مقا لات اور دو سری تحریریں شا ئع ہوجائیں ۔انہوں نے ر د سہیل کھنڈ کو بھی ا پنا مو ضو ع بنا یا اور یہا ں کی شخصیا ت اور تہذ یب کے ضمن میں یاد گا ر کا م کیاہے۔
قادری صا حب مرحوم ہر سا ل کے آخر میں ا یک وفا ت نا مہ شا ئع کر تے تھے جس میں سا ل کے دورا ن رخصت ہو جا نے وا لی شخصیا ت کی تا ریخ وفا ت اورمختصرحا لا ت درج ہوئے تھے ۔تحقیقی نقطہ نظر سے اس کی بڑی ا ہمیت ہے ۔ابھی فیض احمد فیض کے ا نتقال کو ایک سال ہوا ہے ،لیکن ان کی ایسی مشہور اور د لعز یز شخصیت کی تا ریخ وفا ت بھی کسی نے۹۱نو مبر لکھی ہے اور کسی نے ۰۲ نومبر ۔قا در ی صا حب کی محنت کا ا ندازہ ا یسے ہی مو قع پر ہوتا ہے۔ اب جب کہ ۵۸۹۱ءمیں سا ل کو پہنچ رہا ہے ۔ایو ب کی یا د تا زہ ہورہی ہے۔ڈاکٹر محمد ایو ب قادری ایک خو د سا ختہ شخصیت تھے ۔انہوں نے بڑی جدو جہد سے یہ مقا م حا صل کیا تھا ا۔ ن کی مو ت جس ا ندا ز سے ہوئی وہ سب کے لیے د ر س عبر ت بھی ہے اورلمحہ فکر یہ بھی ۔اہل اعلم اوراربا ب فن کی جا نب ہمارا بے حسی کا یہ رو یہّ نجانے ا س معا شرے کوکہاں پہنچا ئے گا ،ان کی ز ند گی میں ایو ب قادری کے د وست بھی ہوں گے اور دشمن بھی لیکن کی موت جس طرح ہوئی ا س کے بعد کیفیت یہی رہی ہوگی۔
اس ر نگ سے اٹھائی گل نے اسد کی نعش
د شمن بھی جس کو دیکھ کے غم نا ک ہوگئے۔



































