حیاء اور دور جدید

عالیہ زاہد بھٹی

سپیدہ سحر کے پردے پر موہوم سی لکیر سرمگیں رات کو شفق میں ڈبو کر کائنات میں شرق سےغرب تک پھیلا دیتی ہےوہ اصل میں" حیاء" ہے .لفظ

شرم و حیا اصل میں سمع وطاعت سے جڑا ہے حیاء صفت فطرت کی جانب سے ودیعت کردہ ہے. جسے جنت سے نکالے جانے پر آدم وحوا کے پتوں کو اپنے تن پر لپیٹ لینا ان کی فطرت کی حیاء نے سکھایا تھا.ہابیل اور قابیل کی لڑائی کے بعد قاتل کا مقتول کو دفنانے کی کوشش بھی حیاء تھی جسے فطرت نے سکھایا تھا.برادران یوسف کا یوسف کو کنویں ڈال کر شرمندہ خاطر نظر آنا بھی حیاء تھا.بازار مصر میں یوسف کو خرید کر اپنے گھر لے آنا بھی حیاء تھا.عزیز مصر کی بیوی کے دعوت گناہ پر یوسف کا انکار بھی حیاء تھا.نوح کی بیوی اور بیٹے کی سرکشی کے باوجود نوح کا کشتی والوں کی راہبری کرنا بھی حیاء تھا.موسیٰ کی پیدائش ،فرعون کے گھر آمد اور فرعون کی بیوی کا اس عظیم پیغمبر کی پرورش کرنا بھی حیاء تھا

موسیٰ کا طور پہ جاکر جلوہ انوار الہیٰ میں بیہوش ہو جانا بھی حیاء تھا.موسیٰ کا فرعون کے آگے پیغام ربی دینا بھی حیاء تھا.مریم کی پاکیزگی اور ابن مریم کا آنا بھی حیاء تھا .عیسیٰ کا اذن ربی سے مردوں کو زندہ کرنا،بیماروں کو شفاء دینا حیاء تھا.عیسیٰ کا صلیب پر چڑھ جانا بھی حیاء تھامحمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کی ریاضت اور پہلی وحی پر کانپ جانا بھی حیاء تھا.بی بی خدیجہ کا اس کپکپاہٹ پر کمبل اوڑھا دینا بھی حیاء تھا .تپتی ریت پر بلال حبشی کا احد احد پکارنا بھی حیاء تھا.پیاس کی شدت میں بھی اپنی پیاس سے بڑھ کر دوسرے کی پیاس بجھانے کی فکر میں شہید ہو جانا بھی حیاء تھا.طائف کی گلیوں میں زخموں سے چور ہو کر بھی دعا دینا حیاء تھا.نواسہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی واضح شہادت کی خبر پر مہر بہ لب ،راضی بہ رضا رہنا بھی حیاء تھا.شہادت حق کی خاطر حسین ابن علی کے خانوادے کا گردنیں کٹا دینا بھی حیاء تھا.
اور آج جاہلیت کے علمبردار ملک بھارت کے انتہا پسندوں کے ہجوم میں اک صنف نازک کا نعرہ تکبیر کی صدا بلند کرنا بھی حیاء تھا
شرم وحیاء دراصل وہ ذمہ داری ہے کہ جو اس کائنات کے بنانے والے نے اس کائنات کے انسانی رگ و ریشے میں ڈال دیا کچھ اس طرح کہ مسلمان کا بچہ ہو یا غیر مسلم کا اس کے جسم پر اجنبی لمس سے رونگٹے کھڑے ہو جانا ہی فطرت میں موجود اس حیاء کی حقانیت کی دلیل ہے

شرم وحیاء کے مقابلے میں لفظ
" جدت پسندی" اصل میں لغوی معنی میں بطور" ذہنیت پسندی"
کے استعمال ہوا ہےجدت پسندی اصل میں کسی بھی فرد واحد کی اپنی ذہنی اختراع اورکیفیت کا نام ہے جو ہر دور میں فطرت سے بغاوت سے شروع ہو کر اسی پر ختم ہو جاتی ہے
حضرت شہاب الدین سہروردی فرماتے ہیں کہ "اللہ تعالیٰ کی عظمت و جلال کی تعظیم کے لئے روح کو جھکانا حیاء ہے, حضرت اسرافیل اللہ تعالیٰ سے حیاء کی وجہ سے اپنے پروں سے خود کو چھپائے ہوئے ہیں اور اسی قبیل سے حضرت عثمان رضی اللہ کی حیاء ہے فرماتے ہیں کہ میں اندھیری جگہ غسل کرتا ہوں تو اس وقت میں اللہ تعالیٰ سے حیاء کی وجہ سے سمٹ جاتا ہوں"
لوگوں سے شرما کر کسی ایسے کام سے رک جانا جو ان کے نزدیک اچھا نہ ہو مخلوق سے حیاء کہلاتا ہے ( مروای المفاتیح ،برقم:5072,3173\8 ،بتغیرما)

اسی طرح حضرت جنید بغدادی فرماتے ہیں" اللہ کی نعمتوں کو دیکھنا اور اپنی کوتاہیوں کو دیکھنا بس ان دونوں کی طرف نظر کرنے سے جو حالت پیدا ہوتی ہے اس کا نام حیاء ہے"(شعبالایمان،برقم:7348,54,الحیاء10\180)
شرم وحیاء کی ان ساری تعریفوں کے مقابل جب ہم لفظ جدت پسندی کو لیتے ہیں تو یہ محض چند افراد کے ٹولے کی اپنی حالت پسند کا نام جدت پسندی رکھ دیا گیا بقول شاعر
خرد کا نام جنوں،جنوں کا خرد رکھ دیا
یا دوسرے لفظوں میں جو چاہے آپ کا حسنِ کرشمہ ساز کرے ,آج معاشرے میں جدت پسندی کے نام پراصل سے بے اصل کی جنگ ہے.جدت پسندی کے نام پر حق سے نا حق کا مزاج ہے.جدت پسندی کے نام پر بناؤ سے بگاڑ کا سفر ہے
جدت پسندی کے نام پر اصل سے نقل کا چلن عام ہے .جدت پسندی کے نام پر حیاء اور اخلاقی اقدار کا کھلا قتل عام ہے
جسے آگے بڑھ کر روکنا ہوگا اس طوفان کے آگے بند باندھنے ہوں گے .اس نسل نو کو شرم و حیاء کے حقیقی معنی و مفاہیم سے آگاہ کرنا ہوگا.کہ شرم وحیاء دراصل تمہارے فطری رگ و ریشے میں سمائی ہوئی وہ خوش کن خوش قسمتی ہے جسے ابلیس کی حسد پسند طبع برداشت نہیں کر سکتی اور وہ آدم کی اولاد کو راہ سے بھٹکا کر جدت پسندی کے نام پر رو بہ زوال کر دیتا ہے
اور " میرا جسم میری مرضی"
" کھالے پی لے جی لے"
اور انہی جیسے ڈھیروں نعرے لگا کر انسان سے اس کا شرف آدمیت چھین لیتا ہے.آج ضرورت ہےان جذبوں کی کہ جن کے ذریعے گراں خواب چینی سنبھلنے لگیں اور ہمالہ کے چشمے بھی ابلنے لگیں اقبال کا وہ خواب شرمندہ تعبیر ہو جائے کہ جوانوں کو سوز جگر بخش دے.میرا عشق میری نظر بخش دے

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے