خواتین کا بونس

عالیہ زاہد بھٹی

باپ کی انگلی تھام کر اعتماد حاصل کرنے والی بیٹی کا اعتماد اس کا نگہبان بھائی بڑھا دیتا ہےاور مہربان شوہر اسے دوام بخشناچاہتا ہےکہ نئی نئی طاقت

کےنشے میں چور پرانی" عورت " جو اب مضبوط ہو چکی وہی نئی عورت کو مضبوط نہیں ہونے دیتی۔ وہاں سےاعتماد کے شیشے کی بکھری ہوئی کرچیاں سمیٹتی ہوئی وہ نوبیاہتا لڑکی جب بھائی کےدر سے مان لینے کی کوشش کرتی ہےتو معلوم ہوتا ہے کہ وہاں اب " بھابھی" موجود ہےجسے یہ مان نہیں دینا کیونکہ اب اس کا حکم چلے گا۔ اپنے نئے مقام پر شوہرکی مہربانی سے اک عورت ( ساس) کی وجہ سے مستفید نہ ہوسکنے والی پرانےمقام پر اک نئی عورت (بھائی کی بیوی بھابھی)کےروئیے پر دلبرداشتہ واپس آکر اک دوسری عورت ( نند) کی زندگی تنگ کرکے اپنی طاقت دکھاتی ہے اورمزے کی بات تو یہ ہے کہ باپ کی انگلی تھام کر اعتماد حاصل کرنے والی بیٹی کی اماں کا اعتماد بیٹی کے اسی باپ نے کھو دیا ہوتاہےجو باپ بیٹی کو اعتماد دےرہا ہوتا ہے،وہی اپنے سسر کے دئیے ہوئے اعتماد کی دھجیاں اڑاچکاہوتاہے اور اس سارے سائیکل میں اسے اپنی غلطی کا احساس کب ہوتا ہے؟ جب اس کی اپنی بیٹی کا سابقہ بیاہ کر اسی جیسے شوہرسے پڑتا ہےوقت کا پہیہ اس معاشرے میں نجانے کب سے چل رہا ہے اس ساری کشمکش کو کہیں لبرل ازم نےکیش کرایا تو کبھی سیکولرازم والوں کی چاندی ہوگئی ،یہاں تک کہ فیمینزم والے آگئے۔ مجھے آج تک یہ بات سمجھ نہیں آئی کہ اپنی بیٹی کےلئے مہربان باپ ،اپنی بہن کے لئے پیاربھراسائبان بھائی اپنی بیوی کا عاشق زارشوہر یہ سب کس کی ایماء پر اتنے خوفناک ہوجاتے ہیں کہ ہم جیسی بھی جن سے خائف ہو کر اپنے اعتماد سے محروم ہو کرسالوں ڈارک ایجز میں پڑے رہتے ہیں اور اپنی باری کی مضبوطی آنے پر اپنی بلوں سے نکل کر ایک کامیاب مضبوط اور بااختیار عورت "نظر" آنے لگتی ہیں ۔ان کا اعتماد،اختیار پیار،حقوق اور مضبوطی آخر کون چھینتا ہے جو سڑکوں اور گلیوں میں 8 مارچ کو کہرام مچا رہی ہوتی ہیں کہ

" ہمیں ہمارے حقوق دو"  میرا خیال ہے کہ ان کو متحد ہو کر بیچارے مرد کو لعن طعن کرنے کے بجائے اپنے اصل دشمن کو کھوجنےکی ضرورت ہےجو ان کی اپنی ہی صفوں میں درآئے بیٹھاہے ۔ جی ہاں وہ شیطان کہ جو ماں کو سکھانے نہیں دیتا کہ اپنے بیٹے کو بتادے کہ میرے بچے اپنی بہنوں کے علاوہ تمہارے ساتھ پڑھنے والی کام کرنے والی لڑکیاں ،عورتیں بھی قابلِ عزت ہیں ،جی وہی شیطان جس نے آدم علیہ السلام کو دانہ گندم کھانے پر اکسایا تھا وہی ایک عورت کو اکساتا ہے ساس کا بدلہ اس کی بیٹی یعنی اپنی نند سے لے لو ۔ بھابھی کا بدلہ بھائی یعنی اس کے شوہر کے ذریعے اس کی بے عزتی کروا کر لے لو اپنے زمانے کی نارسائی کے سارے دکھ ساس بن کر اپنی بہو سے لے لو وہ سارے دکھ کہ

ہمارے زمانے میں مشینیں نہیں تھیں،پیمپر نہیں تھے ، میرا بیٹا تو تمہاری زلفیں بھی سنورالیتا ہے ہم تو ایک صوفے پر بیٹھ نہیں سکتے تھے ، تم تو کھانا خود نکال کر کھاتی ہو ہمیں تو اس کی اجازت نہیں تھی ،آسانیاں نہیں تھیں ان دکھوں میں،میں نے بطور سسر بھی کسی مرد کو مبتلا نہیں دیکھا یہ عورت ہی کے" دکھ" ہیں  جو وہ اپنے شوہر اور بیٹوں میں منتقل کرکے معاشرے میں "شوہر کے مظالم " کی قومی فلم کی شاندار اور کامیاب تقریب رونمائی بپا کئے رکھتی ہے اور ایسا نجانے کب سے چلتا چلا جارہا ہے کہ آج دور دجل میں عدم برداشت کے رویوں کی زد میں آ کر گھر ٹوٹ رہے ہیں مرد ان خاندانی سیاستوں سے بچنے کی خاطر مجرد زندگی کو ترجیح دے رہے ہیں خواتین ان" مظالم" کو برداشت نہ کر سکنے کے باعث باپ سے ملی مضبوطی کو رولنے کے بجائے تعلیم کے ہتھیار سے مزید مضبوط کرکے اپنے پاؤں پر کھڑے ہو کر تنہا زندگی گزارنے کو ترجیح دے رہی ہیں بہت سی لڑکیوں اور خواتین سے اس بابت بات ہوئی کہ "اب آپ کو شادی کر لینی چاہیے "جواب ملتا ہے " شادی کرکے مظالم ،پابندیاں اور بدسلوکی برداشت نہ کرسکنے پر طلاق کیکر آنے سے بہتر ہے کہ ہم بغیر شادی کے زندگی گزار دیں ۔ اپنے قریب موجود ایک کامیاب بااعتماد لڑکی کو دعا دی کہ

" ماشاءاللہ بیٹا آپ کی کامیابیوں میں آپ کے والد کا کتنا بڑا حصہ ہے اللہ کرے آگے آپ کو شوہر بھی آپ کے والد جیسا ہی ملے " اس پر ہڑبڑا کر اس بچی نے فوری جواب دیا۔" ارے ارے اللہ نہ کرے!!!!! میرے ڈیڈی بے شک بطور والد دنیا کے سوپر ڈیڈی ہیں مگر اللہ نہ کرے کہ میرا " شوہر" میرے ڈیڈی جیسا ہو ۔میں اس کی اپنے باپ سے والہانہ محبت کے باوجود اسی باپ کی بطور شوہر اپنی ماں سے ڈیلنگ پر اتنے شدید ترین انداز پر " اللہ نہ کرے"  کہنے پر دنگ رہ گئی ۔ایسے ہی ایک خاتون کی مشکلات سن کر بے ساختہ کہہ بیٹھی  " ارے آپ کے شوہر تو بہت زیادہ ظالم ہیں بھئ اب ایسا بھی کیا؟"وہ بھی فوراً بے تابی سے بولیں" ارے نہیں نہیں وہ ایسے نہیں ہیں بس اپنی ماں کے کہنے پر۔۔۔۔۔۔۔"

آگے ان کی آواز تاویلاتی انداز میں کم ہوتی گئ ۔بہن کا حق وراثت نہ دینے والے بھائی کو اس بہن کےسامنے برا بھلا کہنے کی کوشش کی تو وہ آڑے آ گئی ۔" ارے نہیں جھلیے اے تاں  بہو چنگا وے بس میری بھرجائی ڈاڈی اے"اور اسی طرح کی بھرجائی ( بھابھی) صاحبہ کی نند کی تباہ کاریاں سن سن کر اوسان خطا ہوگئے جھنجھلا کر پوچھا " تمہارے میاں کو نہیں معلوم کیا کیا ہوتا ہے تمہارے ساتھ وہ اپنی بہن کو کچھ نہیں کہتا؟"" اوہو بھئی وہ خود اسے غلط سمجھتے ہیں  بس اپنی اماں کے ڈر سے کہہ نہیں پاتے کمرے میں آ کر مجھے تسلی دیتے ہیں کیا کریں ماں "باپ" ,( یہاں بیچارے باپ کا نام اضافی صیغہ ہے)کے سامنے مجبور ہیں اب ان کے سامنے کچھ بولنا بدتمیزی ہوگی ناں۔

ان ساری "مردوں" کے معاشرے کی ستائ ہوئ" ناریوں"  کی روداد سن کر میں سن ہوچکی ہوں آپ کیا سمجھ رہے ہیں میں صرف گھر بیٹھی خواتین پر ہی سوالات کی بوچھاڑ نہیں کرتی میں نے دفاتر اور اداروں میں کام کے دوران حراساں کئے جانے والی عورتوں کو کہا "ایسا کچھ ہوا یا ہوتا ہے تو زور سے تھپڑ کیوں نہیں لگا دیا تم اتنی ساری خواتین ہو "جواب ملا "کوئی اور عورت آواز بلند کرنےپر تیار ہی نہیں ملی "کہا" تو جاکر ایسے مردوں کے گھر میں ان کی عورتوں کو بتاؤ "جواب ملا " ان کی خواتین بھی ہمیں ہی برا کہتی ہیں کیونکہ ہم باہر نکل کر دفتروں میں کام کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ ہمارے مرد بہت شریف ہیں ایسے ویسے ہیں ہی نہیں تم باہر نکلنے والی عورتوں کو عادت ہوتی ہے کیچڑ اچھال کر توجہ حاصل کرنے کی "

یعنی یہاں بھی عورت ہی عورت کی دشمن اپنے گھر کے مردوں کو اچھا کہنا بہت اچھی بات مگر ان کی برائیاں اصل میں ان مردوں کی برائیاں نہیں ان گودوں کی برائیاں ہیں جہاں وہ پرورش پاتے ہیں جن گھروں میں ان کی اخلاقیات پروان چڑھتی ہیں وہاں اگر "عورت "کی عزت کرنا "عورت"

سکھادے تو مرد کسی بھی روپ میں عورت کو بے عزت کرنے سے پہلے سو بار سوچے گا قطع نظر اس بحث کے کہ معاشرہ مرد کا ہے یا عورت کا جان لیں کہ یہ معاشرہ انسان کا ہے جس کے خالق نے تخلیق کرتے ہوئے ایک چارٹر قرآن کریم کی صورت اسے عطا کیا تھا اس معاشرے کی عقل پر سوار عورتیں اگر قرآن کریم کے ذریعے ،صالح ،صحت مند اسلامی اور فلاحی انداز حکمت و محبت سے پھیلا دیں تو بہت سوں کا بھلا ہو جائے گا ۔

 جان لیجئے  یہ حضرت انسان مرد کی صورت اتنا بے مہر و بے وفا نہیں ہے قصور کہیں نہ کہیں میری اپنی ہی صنف کا نکلتا ہے سوچ سمجھ کر مان لیجیئے اور بارش کا پہلا قطرہ بن کر معاشرے میں کوئی مثبت تبدیلی لا سکتی ہیں تو لے آئیں وقت بہت کم ہے شر کو خیر سے ،بدی کو نیکی سے ،گناہ کو ثواب سے بدل کر دیکھ لیجئے آپ کی نہ سہی آپ کی وجہ سے کسی اور کی زندگی آسان ہو گئ تو موت کے بعد بھی اس کا بونس تاقیامت ملتا رہے گا ۔

شہر شہر کی خبریں

برنس روڈ کو فوڈ اسٹریٹ بنانے کا فیصلہ، تزئین و آرائش کی قرارداد منظور: مرتضیٰ وہاب

Murtaza Wahab calls for justice in Mir Raza death case | Dunya News

کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل)  میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے برنس روڈ کو بطور فوڈ اسٹریٹ بحال کرنے

... مزید پڑھیے

لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں شامل، لاہور پہلے اور کراچی تیسرے نمبر پر

لاہور،کراچی(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) پاکستان کے دونوں بڑے شہر لاہور اور کراچی دنیا کے آلودہ ترین

... مزید پڑھیے

کراچی میں 5 ہزار روپے کے جعلی نوٹوں کے ذریعے 2 لاکھ 60 ہزار روپے کا فراڈ

کراچی(نمائندہ رنگ نو) شہر میں موبائل فون کی خرید و فروخت کے دوران جعلی کرنسی کے ذریعے فراڈ کا

... مزید پڑھیے

تعلیم

نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج، لاہور بورڈ کے 41 سکول سربراہان انکوائری کے لیے طلب (تعلیم)

لاہور (تعلیم ڈیسک)لاہور بورڈ میں نہم جماعت کے 20 فیصد سے کم نتائج دینے والے 41 سکول سربراہان کو تحریری جواب سمیت انکوائری کے لیے طلب کرلیا گیا ہے۔

... مزید پڑھیے

انٹرمیڈیٹ امتحانات کا آغاز، سخت حفاظتی انتظامات ،امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ (تعلیم)

کراچی( تعلیم ڈیسک)کراچی انٹر بورڈ کے تحت گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا آج سے باقاعدہ آغاز ہو گیا

... مزید پڑھیے

کراچی: سندھ میں نئے تعلیمی شیڈول کی منظوری، میٹرک اور انٹرمیڈیٹ امتحانات کی تاریخیں طے (تعلیم)

کراچی ( تعلیم ڈیسک )کراچی میں سندھ بھر کے تعلیمی نظام کے نئے شیڈول کی حتمی منظوری دے دی گئی جس کے تحت میٹرک کے سالانہ امتحانات 31

... مزید پڑھیے

کھیل

پی سی بی نے آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا باضابطہ اعلان کر دیا

اسلام آباد ( اسپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن دوہزار چھبیس ، ستائس کیلئے مجموعی طور پر آٹھ خواتین کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ کا

... مزید پڑھیے

رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ: سری لنکا اے نے بھارت اے کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

India vs Sri Lanka, 1st ODI, Highlights: Match ends in tie, India ALL OUT |  Mint

دوحہ(اسپورٹس ڈیسک) رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں سری لنکا اے نے شاندار بیٹنگ کا

... مزید پڑھیے

دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان، فاطمہ ثنا کپتان مقرر

لاہور(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف آئندہ سیریز کے لیے 15 رکنی ویمنز

... مزید پڑھیے

تجارت

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ 11 ہزار 500 روپے مہنگا ہوگیا

Hanif Jewellers

کراچی( ویب ڈیسک)ملک میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ روز 4 ہزار 700 روپے مہنگا

... مزید پڑھیے

پاکستان میں سونا 11 ہزار 500 روپے فی تولہ سستا ہوگیا

کراچی( ویب ڈیسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل دو روز اضافے کے بعد اچانک بڑی کمی

... مزید پڑھیے

عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی

کراچی( ویب ڈیسک ) عالمی اور مقامی سطح پر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس

... مزید پڑھیے

دنیا بھرسے

روس اور چین ایران کی کوئی خاص مدد نہیں کر رہے، دونوں ممالک تنازع ختم کرنے کے خواہاں ہیں: ٹرمپ

For Trump, doubling down on tariffs is about power, not popularity - World  - DAWN.COM

واشنگٹن(ویب ڈیسک ،فوٹو فائل) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو روس اور چین کی جانب سے انٹیلی

... مزید پڑھیے

ایران ہر ممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے تیار ،سفارت کاری کے ذریعے مسئلہ حل کرنے کا بھی عندیہ

تہران (ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )ایران نے ہرممکنہ صورتِ حال سے نمٹنےکیلئے یار رہنے کا اعلان کردیا ہے جبکہ سفارت کاری کے ذریعے سے

... مزید پڑھیے

ایران کے ساتھ جاری جنگ بہت جلدختم ہو جائے گی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

واشنگٹن ( ویب ڈیسک ،فوٹو فائل )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری جنگ ’’بہت جلد‘‘ ختم ہو جائے گی، تاہم انہوں نے جنگ کے خاتمے کیلئے کوئی

... مزید پڑھیے

فن و فنکار

معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

پونا( فن وفنکارڈیسک ) معروف بھارتی اداکار نانا پاٹیکر کی آخری رسومات جمعرات کی شب مہاراشٹرا کے شہر پونا میں واقع ان کے فارم ہاؤس پر سرکاری

... مزید پڑھیے

معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش

 لاہور(فن وفن کار ڈیسسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نیلم منیر کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہےجس کی اطلاع ان کے شوہر کے قریبی دوست

... مزید پڑھیے

تیسری شادی کا فیصلہ میرے بیٹے نے کروایا، والدہ سخت خلاف تھیں: عتیقہ اوڈھو

کراچی (شوبز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے انکشاف کیا ہے کہ تیسری شادی کا فیصلہ کرنے میں اُن کے بیٹے نے

... مزید پڑھیے

دسترخوان

کریسپی چکن رولز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن بون لیس،اُبلااورریشہ کیاہوا،ایک کپ
اُبلےآلو،دوعدد،مسلےہوئے
ہری مرچ،دوعدد،باریک کٹی ہوئی
ہرا دھنیا، دو کھانے کے چمچ
چیڈر چیز، آدھا کپ

... مزید پڑھیے

کریمی اسٹفڈ چکن بالز

یاسمین شوکت

 

اجزاء

چکن کاقیمہ
ایک درمیانی پیاز،باریک کٹی ہوئی

دو سے تین ہری مرچیں، باریک کٹی ہوئی
ایک انڈہ

... مزید پڑھیے

چیز بھرے خستہ مرغی کے پراٹھے

 

اجزاء

مرغی کا مصالحہ بنانےکےلیے

بغیر ہڈی کاباریک کٹاہواچکن۲۵۰ گرام
ادرک لہسن کاپیسٹ ایک کھانےکاچمچ
پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

... مزید پڑھیے

بلاگ

الوداعی شب بیداری (حافظ عبدالحق ربانی)

حافظ عبدالحق ربانی

بعض لمحات زندگی میں ایسے آتے ہیں جو بظاہر ایک اختتام ہوتے ہیں مگر حقیقت میں وہ انسان کے دل و دماغ پر ایک دائمی نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ کچھ محفلیں

... مزید پڑھیے

مقبول زیدی کی شعری کائنات (رانا خالد محمود قیصر)

ڈاکٹررانا خالد محمود قیصر

وادیِ مہران کی زرخیز تہذیبی و ادبی زمین سے تعلق رکھنے والے مقبول زیدی ایسے تخلیق کار ہیں جن کی شاعری میں درونِ ذات کی کیفیات، داخلی احساسات

... مزید پڑھیے

ایک دعا جو دل سے نکل کر روح میں اتر جاتی ہے ( بنت اسماعیل)

بنتِ اسماعیل

لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری

... مزید پڑھیے